We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

صوبے میں حقیقی ترقی لائیں گے ،تعلیم ، صحت اور فلاحی منصوبے عملی ترجیحات ہونگے ، عبدالعلیم خان

صوبے میں حقیقی ترقی لائیں گے ،تعلیم ، صحت اور فلاحی منصوبے عملی ترجیحات ہونگے ، عبدالعلیم خان

نواز لیگ کاکرپشن چھپانے کیلئے احتجاج مضحکہ خیزہے اوریہ فارورڈ بلاک کا باعث بنے گا
پنجاب حکومت نے موجودہ حالات میں آئیڈیل بجٹ پیش کیا ، سینئر وزیر کا پنجاب کے بجٹ پراظہار خیال

لاہور (یو این این )سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے موجودہ حالات میں آئیڈیل بجٹ پیش کیا ہے اور عوام پر بوجھ ڈالے بغیر صوبے کے وسائل میں اضافے کی راہ نکالی ہے ،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت حقیقی معنوں میں ترقی لائے گی اور تعلیم ، صحت اور فلاحی منصوبے ہماری عملی ترجیحات ہونگے ،سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ پنجاب حکومت نے 20کھرب 26ارب روپے کا میزانیہ پیش کر کے اپنی اولین ذمہ داری پوری کی ہے اور انشاء اللہ آنے والے دنوں میں ملک کے سب سے بڑے صوبے کو اُس ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے جس کیلئے عوام نے مینڈیٹ دیا ہے ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ بجٹ سیشن میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے کی بجائے اپوزیشن نے جو اوچھے ہتھکنڈے اختیار کیے ہیں اُن کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ، اپنے گاڈ فادر کی کرپشن چھپانے کیلئے کیا جانے والا یہ انوکھا احتجاج انتہائی مضحکہ خیز ہے اور عوام اُن عناصر کی چیخیں سن رہے ہیں جنہوں نے پنجاب جیسے خوشحال اور سرپلس بجٹ رکھنے والے صوبے کو میٹرو اور اورنج لائن ٹرین جیسے بودے منصوبوں کی بھینٹ چڑھا دیا اور آج وفاق کی طرح پنجاب بھی قرضوں کے بوجھ تلے دب چکا ہے اور حکومت کے پاس کاروبار مملکت چلانے کے فنڈز بھی نہیں ۔ سینئر وزیرپنجاب عبدالعلیم خان نے کہا کہ نواز لیگ کا یہ احتجاج خود ان کی صفوں میں فارور بلاک بننے کا باعث ہوگا اور سنجیدہ اراکین اسمبلی ایسی ہلڑ بازی کا ہرگز ساتھ نہیں دینگے ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ کاش آج گلا پھاڑ نے اور نعرے بازی کرنے والے شہباز شریف اینڈ کمپنی سے سوال کرتے کہ کیوں انہوں نے اپنے من پسند منصوبوں کی خاطر پورے صوبے کا مالیاتی نظام تباہ کر کے رکھ دیا ،سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ انشاء اللہ پنجاب کو نئے سرے سے عوامی خواہشات کے مطابق تعمیر کریں گے اور ماضی کی حکومت کی خرابیوں کو دور کیا جائے گا ،انہوں نے کہا کہ پنجاب میں نیا بلدیاتی نظام بھی بہتری کی نوید لائے گا اور نئے بجٹ میں مقامی حکومتوں کو مضبوط بنا کر شہریوں کے مسائل مقامی سطح پر حل کیے جائیں گے ،عبدالعلیم خان نے اپوزیشن اراکین سے بھی کہا کہ وہ ہوش کے ناخن لیں اور منتخب ایوان کو مچھلی منڈی بنانے کی بجائے اپنا جمہوری حق استعمال کرتے ہوئے بہتری کی تجاویز سامنے لائیں گے اورآئندہ ایسی روش سے اختیار نہیں کرینگے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com