We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

صوبہ پنجاب میں روڈ سیکٹر سکیم کیلئے 68 کروڑ روپے سے زائد کی منظوری

صوبہ پنجاب میں روڈ سیکٹر سکیم کیلئے 68 کروڑ روپے سے زائد کی منظوری

لاہور(یو این این )حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2018-19 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے تیسرے اجلاس میں روڈ سیکٹر کی ترقیاتی سکیم کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 68کروڑ 45 لاکھ 93 ہزار روپے کی منظوری دی ۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی حبیب الرحمن گیلانی نے کی جبکہ سیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخار علی سہو سمیت متعلقہ صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔صوبائی ورکنگ پارٹی کے تیسرے اجلاس میں جس ترقیاتی سکیم کی منظوری دی گئی اس میں ضلع چکوال میں دھلہ تا منگوال (لمبائی 18 کلومیٹر) روڈ کی تعمیر (ترمیمی) کیلئے 68 کروڑ 45 لاکھ 93 ہزار روپے شامل ہیں۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com