We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

صوبہ بھر میں اراضی ریکارڈ سینٹرز کی تعداد میں اضافہ ناگزیر تھا،ملک انور

صوبہ بھر میں اراضی ریکارڈ سینٹرز کی تعداد میں اضافہ ناگزیر تھا،ملک انور

لاہور(یو این این )صوبائی وزیر مال ملک محمد انور نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں اراضی ریکارڈ سینٹرز کی تعداد میں اضافہ ناگزیر تھاکیونکہ عوام کی بڑی تعداد کو مسائل درپیش تھے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے محکمہ مال کی جانب سے ایک تجویز بھجوائی گئی تھی ،جسکو وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں سراہا اور منظوری دی۔انہوں نے کہا کہ اس احسن اقدام پر وزیراعلیٰ پنجاب کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے عوامی منصوبہ پر خصوصی دلچسپی دکھاتے ہوئے فوری منظوری دی۔ان خیالات کا اظہار آج صوبائی وزیر نے ڈی جی لینڈ ریکارڈ راؤ محمد اسلم سے نیو منسٹر بلاک ،آفس میں ایک ملاقات کے دوران کیا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ نئے مراکز کو مرحلہ وار کونگوئی سطح تک لے جایا جائیگا اور پہلے مرحلے میں 102 نئے اراضی ریکارڈ سینٹرز قائم کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ 20نئی موبائل وینز بھی اس مقصد کیلئے استعمال کی جائیں گی تاکہ دور دراز میں بسنے والے لوگوں کو سہولت پہنچائی جا سکے۔ڈی جی راؤ اسلم نے صوبائی وزیر سے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی تھی کہ نئے اراضی ریکارڈ سینٹرز کی تعمیر کے حوالے سے زمین کی شناخت اور موبائل وین کی خریداری وغیرہ کے معاملات کو جلد حل کر نے کیلئے ایک تکنیکی کمیٹی تشکیل دی جائے ۔صوبائی وزیر ملک انور نے ڈی جی لینڈ ریکارڈ کو ہدایت کی کہ عوامی فلاح کی شاندار منصوبے کے لئے تمام تر بنیادی انتظامات کو یقینی بنایا جائے اور جلد از جلد اس منصوبہ کو مکمل کیا جائے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com