We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

صوبائی وزیر کا ملتان اور مظفر گڑھ اضلاع میں زکوٰۃ فنڈ کے کروڑوں روپے سرنڈر کرنے پر اظہار ناراضگی

صوبائی وزیر کا ملتان اور مظفر گڑھ اضلاع میں زکوٰۃ فنڈ کے کروڑوں روپے سرنڈر کرنے پر اظہار ناراضگی

شوکت علی لالیکا کا زکوٰۃ آفس ملتان کا اچانک دورہ، زکوٰۃ کی عدم فراہمی پر افسران کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کی ہدایت
لاہور(یو این این ) وزیر زکوٰۃ و عشر پنجاب شوکت علی لالیکا نے مستحقین کو زکوٰۃ فنڈ کی عدم فراہمی پر ڈسٹرکٹ زکوٰۃ افسر ملتان اور مظفر گڑھ کو شو کاز نوٹس جاری کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں ۔ انہوں نے یہ ہدایات ڈویژنل زکوٰۃ آفس ملتان کے اچانک دورہ کے دوران ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں جس میں متعلقہ افسران شریک ہوئے۔ وزیر زکوٰۃ و عشر نے کہا کہ ملتان اور مظفر گڑھ اضلاع کے بیشتر مستحقین میں زکوٰۃ فنڈ تقسیم نہیں ہو سکا اور کروڑوں روپے سرنڈر کر دیئے گئے ہیں۔انہوں نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زکوٰۃ ایک امانت ہے او ر اس امانت کو مستحقین تک پہنچانا عاملین زکوٰۃ کی ذمہ داری ہے۔ اس کی تکمیل میں کوتاہی کرنے والوں کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ شوکت علی لالیکا نے ملتان، وہاڑی ، خانیوال ، مظفر گڑھ اور لودھراں اضلاع کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض منصبی ذمہ داری سے ادا کریں تاکہ مستحقین تک زکوٰۃ کی بروقت فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com