We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

صوبائی وزیر نے لاہور سفاری پارک اور لاہور چڑیا گھر کو اپ گریڈکرنے کے لیے تجاویز طلب کر لیں

صوبائی وزیر نے لاہور سفاری پارک اور لاہور چڑیا گھر کو اپ گریڈکرنے کے لیے تجاویز طلب کر لیں

لاہور(یو این این )صوبائی وزیر جنگلات، وائلڈ لائف و فشریز محمد سبطین خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس آج محکمہ جنگلات آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیف کنزویٹو آفیسر سجاد حسین شیرازی سمیت وائلڈ لائف اور فشریز کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی ۔ چیف کنزویٹو آفیسر نے صوبائی وزیر کو محکمہ جنگلات کی کارکردگی سے آگاہ کیا ۔ صوبائی وزیر نے وائلڈ لائف افسران سے لاہور سفاری پارک اور لاہور چڑیا گھر کی اپ گریڈیشن کے لیے تجاویز طلب کر لیں ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہا کہ بہت جلد لاہور کی عوام کے لیے لاہور سفاری پارک اور چڑیا گھر کو نئے خطوط پر استوار کر دیا جائے گاتاکہ عوام کو تفریح کے بہترین مواقع فراہم کیے جا سکیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کے کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کروانے کے لیے تمام افسران و اہلکاران مل کر بھر پور طریقے سے محنت کریں اور شجر کاری پروگرام میں تیزی لائیں اور تمام تر وسائل کو بروئے کارلاتے ہوئے اپنے فرائض کو احسن طریقے سے سر انجام دیں۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com