We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات سردار محمد آصف نکئی کاپنجاب ہائی وے ڈیپارٹمنٹ کادورہ

صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات سردار محمد آصف نکئی کاپنجاب ہائی وے ڈیپارٹمنٹ کادورہ

لاہور (یو این این)صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات سردار محمد آصف نکئی نے بدھ کے روز پنجاب ہائی وے ڈیپارٹمنٹ کے دفترکا دورہ کیا۔ چیف انجینئرسینٹرل زون خالد جاوید، چیف انجینئر نارتھ شفقت علی بٹر، چیف انجینئر ساؤتھ نیّر سعید، چیف انجینئر ایم اینڈ آر (M&R) ساجد امین، صدر ایپکا لاہور صفدر حسین و دیگر عملے نے صوبائی وزیر کااستقبال کیا۔ چیف انجینئر ہائی وے ایم اینڈ آر (M&R) ساجد امین نے صوبائی وزیر کوبتایاکہ ایم اینڈ آرکے حوالے سے پنجاب کے4 سرکلزہیں جن میں راولپنڈی، گجرانوالہ، ملتان اور لاہور سرکل شامل ہیں۔ ساجد امین نے صوبائی وزیر کو تجاوزات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ پنجاب ہائی وے ڈیپارٹمنٹ نے ضلعی انتظامیہ کی معاونت سے اجتماعی طور پر 6356 تجاوزات کا خاتمہ کیاہے جس میں ہائی وے سرکل ایم اینڈ آر راولپنڈی میں 365، ہائی وے سرکل ایم اینڈ آرگجرانوالہ میں 1325،ہائی وے سرکل ایم اینڈ آرملتان میں2329اور ہائی وے سرکل ایم اینڈ آرلاہور میں 2255 جبکہ ہائی وے ڈویژن مری میں 82 تجاوزات شامل ہیں۔ انہوں نے مزید ہائی وے ڈیپارٹمنٹ ایم اینڈ آر کی انتظامی اور مالی اخراجات کے حوالے سے بھی صوبائی وزیر کو آگاہ کیا۔ سردار محمد آصف نکئی نے ہا ئی وے ڈیپارٹمنٹ کے چیف انجینئرزکو ہدایت کی کہ وہ محکمہ مواصلات و تعمیرات کے زیرِ انتظام تمام گینگ ہٹس (Gang Huts) کے متعلق معلومات فراہم کریں اور ہا ئی وے ڈیپارٹمنٹ کے تمام اثاثہ جات کے بارے میں بھی آگاہ کریں۔ سردار محمد آصف نکئی نے بجٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے موجودہ مالی بحران کے باوجودآئیڈیل بجٹ پیش کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیرِاعظم عمران خان کی زیرِ قیادت پی ٹی آئی کی حکومت صوبے میں حقیقی معنوں میں ترقی لائے گی ۔انہوں نے کہاکہ تعلیم، صحت اور فلاحی منصوبے ہماری حکومت کی عملی تر جیحات میں شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ عوام دوست اور فلاحی بجٹ پیش کرنے پر پنجاب کابینہ اور وزیرِاعلی سردار عثمان بزدار مبارکباد کے مستحق ہیں۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com