We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

صوبائی وزیر مراد راس نے طالبعلم پر تشدد کے مرتکب ٹیچر کو معطل کر دیا ، FIR درج کرنے کا حکم

صوبائی وزیر مراد راس نے طالبعلم پر تشدد کے مرتکب ٹیچر کو معطل کر دیا ، FIR درج کرنے کا حکم

صوبائی وزیر نے چیف ایگزیکٹیو ایجوکیشن آفیسر لاہور کو واقعہ کی تحقیقاتی رپورٹ سمیت فوری طلب کر لیا
سکولوں میں جسمانی سزا کا خاتمہ اولین مشن ہے، تعلیمی اداروں میں بہترین ماحول مہیا کیا جائے گا، صوبائی وزیر
لاہور(یو این این )صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن مراد راس نے گورنمنٹ سکول چاہ وڈ اسنگھ قصور کے چوتھی جماعت کے طالبعلم محمد رضوان پر جسمانی تشدد کی خبر پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ٹیچر کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے کا حکم دیدیا۔صوبائی وزیر کے حکم پر طالبعلم پر جسمانی تشدد کے ذمہ دار ٹیچر احمد علی کو ملازمت سے فوری طور پر معطل کر دیا گیااور محکمہ کو پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کرنے کی ہدایت کر دی،صوبائی وزیر نے چیف ایگزیکٹیو ایجوکیشن آفیسر لاہور کو واقعہ کی تحقیقاتی رپورٹ سمیت فوری طلب کر لیا۔انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں پر کسی قسم کا ظلم یا تشدد ہر گز برداشت نہیں کروں گا، ایسے گھناؤنے واقعات میں ملوث ٹیچرز کو سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں نہیں رہنے دیا جائے گا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ سکولوں میں جسمانی سزا کا خاتمہ میرا اولین مشن ہے، تعلیمی اداروں میں بہترین تعلیمی ماحول مہیا کیا جائے گا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com