We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

صوبائی وزیر مال ملک انور سے ورلڈ بنک کے وفد کی ملاقات

صوبائی وزیر مال ملک انور سے ورلڈ بنک کے وفد کی ملاقات

ملاقات میں لینڈ ریکارڈ کے حوالے سے دیہی اور شہری علاقوں سے متعلقہ معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال
مزید 100سینٹرز بنائے جائیں گے ، 2 بلین روپے مختص کر دیئے گئے ہیں،صوبائی وزیر کی ودس سے گفتگو

لاہور(یو این این )صوبائی وزیر مال ملک محمد انور کی عالمی بینک کے وفد سے نیو منسٹر بلاک میں ملاقات ہوئی، ملاقات میں ڈائریکٹر سماجی، دیہی اور شہری شعبے مسز انا والینسٹین اور لینڈ ایڈمنسٹریشن کے ماہر مسٹر مکا لیڈ کے علاوہ ڈی جی لینڈ ریکارڈ پنجاب راؤ محمد اسلم بھی شامل تھے۔ملاقات میں لینڈ ریکارڈ کے حوالے سے دیہی اور شہری علاقوں سے متعلقہ معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملک انور نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ ورلڈ بینک نے دیہی لینڈ ریکارڈز کے ڈیجیٹائزیشن میں اہم کردار ادا کیا ہے اور تکنیکی اور نگرانی کے معاملات میں ورلڈ بینک کی بھرپور معاونت کو سراہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے موجودہ نظام میں بہتری کے لئے موثر اقدامات کئے گئے ہیں،جس کی وجہ سے نادرا فرنچائزز سے بھی فرد کا ریکارڈ حاصل کیا جاسکتا ہے، حکومت پنجاب نچلی سطح تک رسائی ممکن بنانے کے لئے مزید 100سینٹرز بنانے جا رہی ہے، جس کی تعمیر کے لئے 2 بلین روپے مختص کر دیئے گئے ہیں۔ صوبائی وزیر ملک انور نے کہا کہ دیہی زمین کی 90فیصد ریکارڈ سازی مکمل ہوچکی ہے ،جس کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں اور اب شہری زمین کو ڈیجیٹلائزڈ کرنے کی منصوبہ بندی کیلئے ہمیں پروجیکٹ دستاویز کی تیاری میں ممکنہ طور پر عالمی بینک کی حمایت کی ضرورت درکار ہے۔ورلڈ بینک کے نمائندگان نے کہا کہ ورلڈ بینک دنیا بھر میں اسی نوعیت کے منصوبوں سے نمٹنے کا وسیع تجربہ رکھتا ہے اوردنیا بھر میں لینڈ ریکارڈ کی رجسٹریشن کا عمل یقینی طور پر منافع بخش کام بن چکا ہے۔ ؂انہوں نے صوبائی وزیر کو یقین دہانی کرائی کہ ورلڈ بینک مقامی ضروریات کے لئے مناسب ماڈل کے ڈیزائن میں مکمل تعاون کرے گااور تحریک انصاف کی حکومت کے ساتھ تعلقات مزید بہتر بناتے ہوئے عام آدمی کی زندگی میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے ہر ممکن معاونت فراہم کریگا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com