We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن کا لائبریریز کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان

صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن کا لائبریریز کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان

سکولوں میں ڈبل شفٹ چلانے پر غور کیا جا رہا ہے تا کہ کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے، مراد راس
بین الاقوامی ماہرین تعلیم کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت

لاہور(یو این این )سعودی عرب سے تعلق رکھنے والی دو بین الاقوامی کمپنیوں نے صوبہ پنجاب کے سرکاری سکولوں کے طالبعلموں کو ارزاں نرخوں پر ٹیچنگ ٹیبلٹس مہیا کرنے کی پیش کش کی ہے تا کہ طالبعلم کی تعلیمی مواد کے بارے میں انڈر سٹینڈنگ بہتر ہو ۔ ایڈوانس ریسرچ انجینئرنگ کنسلٹ اور فاسٹ پلانٹس کمپنیوں کے آٹھ رکنی نمائندہ وفد نے منگل کے روز صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن مراد راس سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور سکولز ایجوکیشن سیکٹر میں جدید تعلیمی اصلاحات متعارف کروانے میں ٹیکنالوجی کے کردار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر وفد نے صوبائی وزیر مراد راس کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے خصوصی معاونت کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ بین الاقوامی کمپنیاں پنجاب کے تعلیمی شعبہ میں سرمایہ کاری کی خواہش مند ہیں۔صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن مراد راس نے کہا کہ سرکاری سکولوں کی لائبیریریوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا اور اس کے ساتھ ساتھ بڑھتی ہوئی آبادی کی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے سکولوں میں ڈبل شفٹ چلانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے تا کہ کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے۔۔ انہوں نے کہا کہ آؤٹ آف سکول بچوں کو واپس سکولوں میں لانااور ان کیلئے بہترین تعلیمی انفرا سٹرکچر مہیا کرنا حکومت کی ترجیحات میں سر فہرست ہے۔وفد کی قیادت مشعل الوطیبی(Meshal Alotibi)کر رہے تھے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com