We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور کااوکاڑہ میں طالبہ سے زیادتی کی خبرکا نوٹس

صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور کااوکاڑہ میں طالبہ سے زیادتی کی خبرکا نوٹس

لاہور (یو این این )صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے اوکاڑہ میں طالبہ سے ذیادتی کی خبرکا نوٹس لے لیا۔تفصیل کے مطابق اوکاڑہ کے علاقہ حجرہ شاہ مقیم پولیس کے کانسٹیبل مقبول احمد شاکر پر الزام ہے کہ اس نے اآٹھویں‌ کلاس کی طالبہ مقدس ولد نذیر احمد کو رات دو بجے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے زبردستی اٹھاکر اپنے ڈیرے پر لیجاکر ذیادتی کا نشانہ بنایا۔لڑکی کے والد نے وزیراعلیٰ پنجاب سے انصاف کی اپیل کی ،جس پر صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم نے فوری خبر کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او اوکاڑہ، ذیشان اصغر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور کانسٹیبل مقبول احمد شاکر کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے ضابطے کی کارروائی کی ہدایت کے ساتھ مکمل غیر جانبدار اور شفاف تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔ صوبائی وزیر اعجاز عالم کا کہنا ہے کہ پہلی ہی فرصت میں اوکاڑہ پہنچ رہا ہوں تاکہ مظلوم خاندان کو انصاف دلا سکوں۔انہوں نے لڑکی کے والدین کو یقین دلایا ہے کہ ملزمان کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں ،قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، انصاف کے تمام تقاضے پورے ہوں گے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com