We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

صوبائی وزیر انسانی حقوق واقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین کا علامہ اقبال کو خراج تحسین

صوبائی وزیر انسانی حقوق واقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین کا علامہ اقبال کو خراج تحسین

لاہور(یو این این ) صوبائی وزیر انسانی حقوق واقلیتی امور اعجاز عالم نے 09نومبر یوم پیدائش علامہ اقبال کے حوالے سے اپنے ایک جا ری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ علامہ اقبال ایک عظیم ترین شاعر ہونے کے ساتھ فلاسفر اور مسلمانوں کیلئے درد دل رکھنے والے انسان تھے۔ان کی خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا کیونکہ ان کی پوری زندگی مسلمانوں کو بیدار کرنے اور ایک آزاد اسلامی ریاست کے وجود کی جدو جہد میں گزر گئی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ علامہ اقبال اور قائداعظم کے فرمودات کے مطابق پاکستان میں بسنے والے مسلمان ، سکھ، ہندو ، مسیح ، پارسی سمیت پاکستان میں تمام اقلیتوں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی ضرورت ہے کہ علامہ اقبال جیسے عظیم لیڈر کے فلسفے کو سمجھتے ہوئے اپنی صفوں میں اتحاد قائم کیا جائے تاکہ بھائی چارے، اخوت اور امن کا پیغام عام ہو سکے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ 09نومبر کا دن ہمیں احساس دلاتا ہے کہ کوئی بھی قوم اپنے لیڈران کو نہیں بھول سکتی اور پاکستان کو ایک عظیم اسلامی اور فلاحی ریاست بنانے کیلئے اقبال اور قائداعظم جیسے عظیم رہنماؤں کی تعلیمات کو سمجھ کر اس پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com