We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب کا لانس نائیک امانت حسین شہیدکے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی

صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب کا لانس نائیک امانت حسین شہیدکے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی

راولپنڈی (یو این این )صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب فیاض الحسن چوہان جمعہ کے روز لانس نائیک امانت حسین شہیدکے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کےلئے شاہ خالد کالونی ان کے گھر پہنچ گئے،انہوں نے جنگ 1965 ءکے شہید لانس نائیک امانت حسین شہید کے بیٹے راجہ ازرم جاوید اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات کی ۔ صوبائی وزیر نے اس موقعہ پر اہل خانہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وطن کی حرمت پر قربان ہونے والے شہداءاور ان کے اہل خانہ قابل قدر ہیں، دفاع وطن کی خاطر اپنی جانیں نچھاور کرنے والے ہمیں دل و جاں سے عزیز ہیں ، قوم کو ان پر بجا طورپر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ چوینڈہ کے محاذ پر دشمن پر کاری ضرب لگاتے ہوئے لانس نائیک امانت نے جام شہادت نوش کرکے شجاعت اور بہادری کی مثال قائم کی۔صوبائی وزیر نے اہلخانہ کو بتایا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی رہنما اور وزراءتما م شہدا کی رہائش گاہوں پر جاکر انہیں خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پاکستان کے لئے شہادتوں کا یہ سلسلہ 1947 سے لے کر ابھی تک جاری ہے اور اپنے شہداءکی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی ۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com