We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

صوبائی وزراء نے سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن پروگرام کا افتتاح کر دیا

صوبائی وزراء نے سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن پروگرام کا افتتاح کر دیا

سکولوں میں کوالٹی ایجوکیشن کی فراہمی کے ساتھ ساتھ بچوں کی صحت اور متوازن نشو نما کو یقینی بنانا ہے،مراد راس
انڈرائیڈ اپلی کیشن کے ذریعے ای ۔مانیٹرنگ سسٹم وضع کیا گیا ہے، پہلے مرحلے میں 9 اضلاع میں لانچ کیا جا رہا ہے
طلبا کو غذائیت کی اہمیت سے آگاہ کیا جائے گا،ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزرز بچوں کی صحت کی نگرانی کریں گے ،یاسمین راشد
مختلف طبی ٹیسٹوں، آنکھ، کان اور گلے کے معائنے کی مفت سہولت فراہم کی جائے گی، صوبائی وزیر صحت کا تقریب سے خطاب

لاہور(یو این این )صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن مراد راس اور وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدنے پیر کے روز گورنمنٹ سنٹرل ماڈل سکول لوئر مال لاہور میں ’’سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن پروگرام‘‘ کا افتتاح کیا۔صوبائی وزیر مراد راس نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن پروگرام کا مقصد سکولوں میں کوالٹی ایجوکیشن کی فراہمی کے ساتھ ساتھ بچوں کی صحت اور متوازن نشو نما کو یقینی بنانا ہے۔صوبائی وزیر نے کہاکہ اس مقصد کے حصول کیلئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور سیکنڈری ہیلتھ کئیر کمیشن کے تعاون سے انڈرائیڈ اپلی کیشن کے ذریعے ای ۔مانیٹرنگ کا جامع نظام وضع کیا گیا ہے۔ وزیر سکولز ایجوکیشن مراد راس نے کہا کہ صوبے کے 1700منتخب سرکاری سکولوں میں صحت کی سہولتوں کی فراہمی کے پروگرام کا آغاز کیا جائے گا۔انہوں نے بتا یا کہ پہلے مرحلے میں یہ پروگرام لاہور، بھکر، جھنگ، ڈی جی خان، راولپنڈی، رحیم یار خان، ملتان، میانوالی اور سرگودھا سمیت 9 اضلاع کے 20 سکولوں میں لانچ کیا جا رہا ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن پروگرام کو بتدریج صوبہ بھر کے سکولوں میں متعارف کروایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن پروگرام کے ذریعے طالبعلموں کی غذائی ضروریات اور صحت سے متعلق دیگر مسائل کو سکولوں کی سطح پر مانیٹر کیا جا سکے گا۔ اس پروگرام کے ذریعے طالب علموں کو مختلف طبی ٹیسٹوں، آنکھ، کان اور گلے کے معائنے کی مفت سہولت فراہم کی جائے گی۔صوبائی وزیر مراد راس نے کہاکہ سکولوں میں صحت و صفائی کی سہولیات کی فراہمی کیلئے سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزرز کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔اس پروگرام کے تحت ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزرز بچوں کی صحت کی نگرانی کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ صوبائی محکمہ سکولز ایجوکیشن اور محکمہ صحت کے اشتراکِ کارسے سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کی صحت کا بھر پور خیال رکھا جا سکے گا۔محکمہ سکولز ایجوکیشن اور محکمہ صحت کے اس انقلابی اقدام سے سکولوں میں تعلیم کے ساتھ ساتھ صحت کی سہولیات بھی میسر ہوں گی۔پنجاب حکومت سکولوں میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے مسلسل کوشاں ہے۔صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن مراد راس نے کہا کہ تعلیم کے ہنر سے آراستہ اور صحت مند و توانا بچے نئے پاکستان کی بنیاد ہیں۔حفظان صحت کے اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے سکولوں کی کینٹینز میں تازہ اور معیاری اشیائے خورونوش کی ارزاں نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ طلباء و طالبات کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے گورنمنٹ سنٹرل ماڈل جونیئر اور سینئر سکولوں میں ایک، ایک جبکہ صوبہ پنجاب کے سرکاری سکولوں میں 100 واٹر فلٹریشن پلانٹس نصب کئے جا رہے ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ لڑکیوں کے سکولوں میں گرلز فرینڈلی ٹوائلٹس بنائے جارہے ہیں۔صوبائی محکمہ سکولز ایجوکیشن نے کہا کہ ’’دی نیو ڈیل فار پنجاب‘‘کے عنوان سے آئندہ کی حکمت عملی کا اعلان کر دیاہے۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب کے سرْکاری سکولوں میں 200سٹیٹ آف دی آرٹ سائنس لیبزاور100لائبریریز کا قیام عمل میں لایا جا رہاہے۔محکمہ سکولز ایجوکیشن سکولوں میں طالبعلموں کیلئے سپورٹس کی سرگرمیوں کے فروغ پر بھی خصوصی توجہ دے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ 20منتخب اضلاع میں طلبہ کو سائیکلوں کی فراہمی کے پروگرام کو توسیع دی جائے گی۔صوبائی وزیر نے مزید بتا یا کہ اساتذہ کی ٹرانسفر پالیسی پر بھی نظر ثانی کی جائے گی اورٹیچرز فرینڈلی ٹرانسفر پالیسی متعارف کروائیں گے۔سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ سکولوں کے طلبا کو غذائیت کی اہمیت سے آگاہ کیا جائے گااور سکولوں میں اس پروگرام کے تحت بچوں کے دانتوں، جلد کا بھی معائنہ ہوگا۔ صوبائی وزیر یاسمین راشد نے کہا کہ محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم مل کر نوجوان نسل کی بہتر صحت کے اقدامات کریں گے۔ افتتاحی تقریب میں متعلقہ محکموں کے افسرا ن، طلباء و طالبات اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com