We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

صوبائی اسمبلی میں اچھی اپوزیشن بنائیں گے، فاروق ستار

صوبائی اسمبلی میں اچھی اپوزیشن بنائیں گے، فاروق ستار

کراچی(یو این این) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان خوش قسمت آدمی ہیں، یوم آزادی سے متعلق مولانا فضل الرحمان والا بیان ہم میں سے کوئی دیتا تو فوراً را کا ایجنٹ بنا دیا جاتا۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان رہنما فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل میری انڈو اسکوپی ہوئی، لوگوں سے دعا کی اپیل ہے، اسمبلیوں میں حلف برداری ہو نے جارہی رہے، تقریب حلف برداری سیاسی عمل کا حصہ ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ سندھ کے لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کرنے کے لئے کوشاں رہیں گے، صوبائی اسمبلی میں اچھی اپوزیشن بنائیں گے، ایم کیوایم کے کہنے پر کسی ریٹرننگ افسر نے کوئی حلقہ نہیں کھولا۔ رہنما ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ پیپلزپارٹی سے اچھی ورکنگ ریلیشن شپ قائم کرنا چاہتے ہیں، دیہی سندھ میں منتخب نمائندوں کیخلاف تحقیقات نہیں ہوتیں، پیپلزپارٹی کو کرپشن کے خلاف تحقیقات میں کچھ نہیں کہا گیا، 180 سے زائد میگا کرپشن کیسز تیار ہیں پر ہو کچھ نہیں رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ دیہی سندھ کے عوام نے پی پی کو ووٹ دیا،ان کی اہمیت اپنی جگہ ہے، دیکھتے ہیں کہ پیپلزپارٹی اب سندھ کس طرح چلاتی ہے، کراچی کے مسائل آ سمان سے باتیں کر رہے ہیں، پیپلزپارٹی دھاندلی پربات کریگی تو ساتھ کھڑے ہوں گے۔ فاروق ستار نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان خوش قسمت آدمی ہیں، فضل الرحمان نے14اگست کیلئے بیان دیا،کسی نیراایجنٹ نہیں کہا، اگر ہم میں سے کوئی ایسا بیان دیتا تو فوراً را کا ایجنٹ بنا دیا جاتا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک سے ناانصافی کے خاتمے کے لئے جدوجہد کریں گے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com