We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

صنعتوں اور سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالے سے حکمت عملی بنا لی ہے ، اسلم اقبال

صنعتوں اور سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالے سے حکمت عملی بنا لی ہے ، اسلم اقبال

لاہور(یو این این )صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت منگل کے روز سول سیکرٹریٹ میں اجلاس منعقد ہوا جس میں 100روزہ پلان کے حوالے سے محکمہ صنعت کی آئندہ کے لائحہ عمل اور منصوبوں پر غور کیا گیا۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں صنعتوں اور سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالے سے حکمت عملی بنا لی ہے۔ ایسی صنعتوں کو فروغ دیں گے جس سے ملک کی برآمدات کو بڑھایا جاسکے۔ درآمدات کم کرکے برآمدات بڑھانا ہی ہماری ترجیح ہے۔ میاں اسلم اقبال نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی میں چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتیں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔چھوٹی صنعتوں کو فروغ دے کر روزگار کے مواقع بڑھائے جاسکتے ہیں۔ چھوٹی صنعتوں کے فروغ کے لئے کریڈٹ گارنٹی سکیم اور لون مارک اپ سپورٹ پروگرام جیسی انقلابی سکیمیں لا رہے ہیں۔ ایسی چھوٹی صنعتوں کو مارک اپ سپورٹ دی جائے گی جو درآمدات کا متبادل ہوں۔ صوبائی وزیرنے کہا کہ تربیتی اداروں کے گریجوایٹس کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے 30لاکھ روپے تک کے قرضے دیئے جائیں گے۔ تربیتی اداروں کو ایک چھتری تلے لانے کا پلان بھی بنالیا ہے۔ اس منصوبے پر عملدرآمد سے معیاری فنی تعلیم کے فروغ میں معاونت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کو صحیح معنوں میں چھوٹی صنعتوں کو فروغ دینے والا ادارہ بنایا جائے گا۔پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے حوالے سے جامع پریذیٹیشن پیش کی جائے۔ میاں اسلم اقبال نے بتایا کہ لاہور سیالکوٹ موٹروے پر سٹیٹ آف دی آرٹ انڈسٹریل زون بنایا جائے گا۔ صوبے بھر میں نئی انڈسٹریل سٹیٹس کے قیام کے لئے جلد سروے مکمل کیا جائے۔پنجاب سرمایہ کاری بورڈ میں پنجاب انوسٹمنٹ سہولت مرکز بنے گا۔ سرمایہ کارو ں کو ایک چھت تلے تمام سہولتیں ملیں گی۔ سیکرٹری صنعت ، سی ای او پنجاب سرمایہ کاری بورڈ ، پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن اور محکمہ صنعت کے حکام کی اجلاس میں شرکت۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com