We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

صحافیوں کی چھانٹی اور تنخواہوں کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے، ڈاکٹر شہباز گل

صحافیوں کی چھانٹی اور تنخواہوں کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے، ڈاکٹر شہباز گل

عمران خان کی ویژنری قیادت میں نہ صرف پاکستان کرپشن کی لعنت سے پاک ہوگا بلکہ ترقی و خوشحالی کا نمونہ بن جائیگا
وزیر اعلیٰ عثمان بزداردیانتداری ، سادگی اور انتھک محنت پر یقین رکھتے ہیں، ترجمان وزیر اعلیٰ کی صحافیوں سے گفتگو
لاہور(یو این این )ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہباز گِل نے آج ڈی جی پی آر آفس میں الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی ملاقات کی۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار دیانتداری، سادگی اور وطن کی خدمت کا بھرپور جذبہ رکھتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے صوبہ پنجاب میں مسائل کے حل کیلئے بیورو کریسی ، اداروں اور حکومتی مشینری کو فعال بنانا ہے۔ ان کی قیادت میں صوبے میں سابق حکومت کی بدانتظامی اور بدعنوانی کی وجہ سے پھیلی ہوئی خرابیوں کو دور کرنے کیلئے موثر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اقتدار میں آتے ہی میڈیا نے نہایت اہم کردار ادا کیا۔ اس لیے پارٹی قیادت صحافیوں کی قدر دان اور ان کے مسائل کے پائیدار حل کیلئے کوشاں ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ میڈیا اداروں کی طرف سے کارکن صحافیوں کی چھانٹی اور تنخواہوں کی ادائیگی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ دوران گفتگو ڈاکٹر شہباز گِل نے صحافیوں کو بتایا کہ امریکہ میں لمبا عرصہ گزارنے اور وہاں درس و تدریس کے باوجود انہوں نے امریکی شہریت نہیں لی اور پاکستان واپس آکر وطن کی خدمت کو ترجیح دی۔ اُنہوں نے کہا کہ عمران خان کی ویژنری قیادت میں نہ صرف پاکستان کرپشن کی لعنت سے پاک ہوگا بلکہ ہماری معیشت بھی اپنے پاؤں پر کھڑا ہو کر ملکی ترقی و خوشحالی کا نمونہ بن جائے گی۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com