We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

صحافیوں کو ساڑھے 5لاکھ روپے کا ہیلتھ انشورنس کارڈ جاری کیا جائیگا، فواد چوہدری

صحافیوں کو ساڑھے 5لاکھ روپے کا ہیلتھ انشورنس کارڈ جاری کیا جائیگا، فواد چوہدری

پی ٹی آئی حکومت آزادی صحافت کی داعی ہے ، تنخواہوں اور جبری برطرفیوں سمیت صحافیوں کے تمام مسائل حل کئے جائیں گے
ملک بھر کے صحافی کارکن موجودہ حکومت کی کرپشن کے خلاف مہم میں ساتھ دینگے، پی ایف یو جے ورکرز گروپ کی یقین دہانی
لاہور (یو این این )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت آزادی صحافت کی داعی ہے ، تنخواہوں اور جبری برطرفیوں سمیت صحافیوں کے تمام مسائل حل کئے جائیں گے ، تمام صحافیوں کو ساڑھے 5لاکھ روپے کا ہیلتھ انشورنس کارڈ جاری کیا جائیگا۔ میڈیا کارکنوں کے مسائل میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے ذریعے حل کریں گے ، وہ بدھ کے روز پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ ورکرز گروپ کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے جس نے میڈیا کارکنوں کے مسائل کے حل کیلئے پرویز شوکت کی سربراہی میں وفاقی وزیر سے ملاقات کی تھی ،وفدمیں سید یاسر بخاری ، راجہ ریاض اور میاں حبیب سمیت چاروں صوبوں سے عہدیدار شامل تھے۔وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پی ایف یو جے کے وفد کو یقین دلایا میڈیا ملازمین کے تمام مسائل حل کرینگے ، انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں کام کرنے والے صحافیوں کو سرکاری سطح پر ہیلتھ کارڈ جاری کر رہے ہیں جس کی مالیت ساڑھے پانچ لاکھ روپے ہے ،آٹھویں ویج بورڈ ایوارڈ چئیرمین کی تقرری کے لئے سمری تیار ہو گئی ہے،چیرمین کے لئے ہائی کورٹ کے 3 اچھے ججوں کے نام تجویز کئے ہیں، جلد ہی مضبوط چیئرمین کا تقرر کرینگے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت ملک کے کمزور طبقات کے ساتھ کھڑی ہے جو میڈیا مالکان کارکنوں کی تنخواہیں ادا نہیں کرتے ان سے متعلق میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی پالیسی میں واضح قانون سازی کر رہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت میڈیا کارکنوں کے مسائل سمجھتی ہے ان کے مسائل میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے ذریعے حل کریں گے جس کا مسودہ جلد تیار ہو جائے گا۔وفاقی وزیر کو پی ایف یو جے کے وفد کی طرف سی یقین دلایا گیاکہ ملک بھر کے صحافی کارکن موجودہ حکومت کی کرپشن کے خلاف مہم میں ساتھ دینگے۔وفد نے وزیر اطلاعات کو میڈیا ملازمین کے مسائل اور ویج بورڈ کے چیئرمین کی تقرری اور میڈیا سے متعلق دیگر مسائل پیش کئے ، و فد نے وفاقی وزیر کی خصوصی توجہ میڈیا ورکز کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور برطرفی کی طرف مبذول کرائی ، وفد نے وفاقی وزیر سے صحافیوں کے بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت اور تمام اچھے سکولوں میں صحافیوں کے بچوں کا کوٹہ مختص کرنے کا مطالبہ کیا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com