We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

صاف پانی کی فراہمی کا ہدف پورا کرنے کیلئے ممکنہ وسائل بروئے کار لائیں گے، عثمان بزدار

صاف پانی کی فراہمی کا ہدف پورا کرنے کیلئے ممکنہ وسائل بروئے کار لائیں گے، عثمان بزدار

جامع قانون متعارف کرایا جائے گا،زیر زمین آبی ذخائر اور نہری پانی کو ریگولیٹ کرنے کی ضرورت ہے
واٹر ایکٹ کیلئے متعلقہ فریقین سے مشاورت یقینی بنائی جائے، وزیر اعلیٰ کا خصوصی اجلاس سے خطاب
لاہور (یو این این )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ہر شہری کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا ہدف پورا کرنے کیلئے ممکنہ وسائل بروئے کار لائیں گے، اربن ایریا میں معیاری پانی پائپ واٹر سکیم کے ذریعے فراہم کرنے کا جائزہ لیا جائے گا، وہ واٹر اتھارٹی ایکٹ کا جائزہ لینے کیلئے خصوصی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ آبی وسائل کے تحفظ کیلئے ہر شہری اور ادارے کو اپنا بھرپور کردار کرنا ہوگا، پنجاب میں پانی سے متعلقہ امور طے کرنے کیلئے جامع قانون متعارف کرایا جائے گا، زیر زمین آبی ذخائر اور نہری پانی کے استعمال کو ریگولیٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ واٹر اتھارٹی ایکٹ کے تحت واٹر ریسورس کمیشن اور واٹر سروسز ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرنے کا جائزہ لے رہے ہیں۔ نکاسی و فراہمی آب کے ذمہ دار اداروں کی کارکردگی کی مستقل مانیٹرنگ کا سسٹم وضع کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ واٹر ایکٹ کو حتمی شکل دینے کیلئے متعلقہ فریقین سے مشاورت یقینی بنائی جائے۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹر یز ہاؤسنگ، آبپاشی، قانون، فنانس اور لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی شرکت۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com