We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

صاف پانی کیس میں ابتدائی ریفرنس فائل ، 20 ملزمان نامزد

صاف پانی کیس میں ابتدائی ریفرنس فائل ، 20 ملزمان نامزد

لاہور (یو این این )نیب لاہور نے صاف پانی کرپشن کیس میں تحقیقات مکمل کرتے ہوئے ریفرنس احتساب عدالت میں فائل کردیا،ریفرنس میں سابق سی ای او, وسیم اجمل, سابق کنوینئر انجینئر قمراسلام سمیت 20 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ابتدائی ریفرنس میں نامزد ملزمان پر 34 کروڑ 58 لاکھ 28 ہزار روپے کی کرپشن کے الزامات ہیں،دیگر ملزمان میں خالد ندیم بخاری، ظہور احمد ڈوگر، ناصر قادر بھدل، ظہیر الدین، محمد علی شیخ ،سلیم اختر، مسرور احمد ،محمد تحسین، نورالدین غوری، مسعود اختر میجر ر خالد خان شامل ہیں۔ کرنل (ر) طاہر مقبول، میجر (ر) عدنان آفتاب خان، مسعودالحسن کاظمی، معین الدین، محمد یونس اور وارث ملک بھی شامل ہیں، ابتدائی ریفرنس میں 20 ملزمان کیخلاف 39 گواہان کو شامل کیا گیا ہے۔ نامزد ملزمان نے واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب میں 13کروڑ 6 لاکھ 4 ہزار روپے کی کرپشن کی،ملزمان نے 13 کروڑ 32 لاکھ 80 ہزار سول ورکس، درخواستوں کی وصولی سمیت دیگر میں کرپشن کی،ملزمان نے 8 کروڑ 19 لاکھ 44 ہزار روپے کی کرپشن سولر ورکس اور انکے ریٹس میں کی۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com