We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

صاف ماحول اور شجر کاری جیسے اہم موضوع کو نصاب میں شامل ہونا چاہیے، میاں اسلم اقبال

صاف ماحول اور شجر کاری جیسے اہم موضوع کو نصاب میں شامل ہونا چاہیے، میاں اسلم اقبال

160گرین اینڈ کلین پاکستان مہم کا مقصد شجر کاری اور صاف ستھر ے ماحول160 سے متعلق احساس ذمہ داری پیدا کرنا ہے
قومی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر شہری کو کردار ادا کرنا ہے، مسلم ٹاؤن موڑ پر پودا لگانے کے موقعہ پر صوبائی وزیر صنعت کی گفتگو

لاہور(یو این این )صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پورے ملک میں صاف اور سرسبز پاکستان کی مہم شروع کی ہے جس کا بنیادی مقصد لوگوں میں شجر کاری کی اہمیت اور صاف ستھر ے ماحول کے بارے میں احساس ذمہ داری پیدا کرنا ہے ۔صاف ستھرے ماحول اور شجر کاری جیسے اہم موضوع کو نصاب میں بھی شامل ہونا چاہیے اور میں کابینہ کے اجلا س میں بھی معاملہ اٹھاؤں گا۔ اس قومی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے پاکستان کے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہے ۔اپنی آنے والی نسلوں کو صاف ستھرے ماحول کی فراہمی کے لئے ہمیں مل کر اپنافرض ادا کرنا ہے ۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے ان خیالات کااظہار آج مسلم ٹاؤن موڑ پر گرین اینڈ کلین پاکستان مہم کے سلسلے میں پودا لگانے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ صوبائی وزیر نے پنجاب گروپ آف160 کالجز کے زیراہتمام’’صاف پانی زندگی‘‘کے موضوع پر منعقدہ واک کی بھی قیادت کی ۔صوبائی وزیر نے مسلم ٹاؤن موڑ پر واٹر فلٹریشن پلانٹ کا بھی افتتاح کیا۔قبل ازیں صوبائی وزیر نے پنجاب کالج میں160 گرین اینڈ کلین پاکستان کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں اور قوم کو ان سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں ۔نوجوان ہمارے ملک کا تابناک مستقبل ہیں اور انہو ں نے ہی آنے والے دنوں میں پاکستان کی سمت کا تعین کرنا ہے ۔ملک کی تعمیر وترقی میں بھی انہیں اپنا بھر پور کردار ادا کرنا ہے ۔انہو ں نے کہاکہ تعلیم کا مطلب شعور اور آگاہی ہے اور تعلیم ہی اچھے او ر برے میں تمیز کرنا سکھاتی ہے۔ مثبت سوچ سے ہی معاملات کو درست کیاجاسکتا ہے ۔ تعلیم صرف اپنے لئے ہی نہیں حاصل کی جاتی بلکہ اسے معاشرے کی اصلاح اور دوسروں کو فیض یاب کرنا بھی اس کے حصول کا مقصد ہونا چاہیے ۔پاکستان نے ہمیں سب کچھ دیاہے لیکن ہم اسے کچھ نہ دے سکے ۔ اب وقت آگیاہے کہ وطن کی مٹی کا قرض اتارا جائے اور مثبت سوچ کے ساتھ ملک و قوم کی خدمت کی جائے ۔160 ہم اپنی سوچوں میں مثبت تبدیلی لائیں گے تو ملک بھی ٹھیک ہوگا اور یہاں بھی بہتری آئے گی ۔انہو ں نے کہاکہ جن معاشروں میں والدین اور اساتذہ کا احترام نہیں رہتا وہ معاشرے مٹ جاتے ہیں ۔ طلباء4 و طالبات محنت کریں اور حصول تعلیم پر توجہ دیں ۔ انہوں نے گرین اینڈ کلین پاکستان مہم کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا ناگزیر ہے ۔انہوں نے کہاکہ اگر کوئی گھر کی صفائی کرکے کوڑا باہر گلی میں پھینک کر یہ سمجھے کہ میری ذمہ داری ختم ہوگئی ہے تو اسے یہ بات ذہن میں رکھنی چاہیے کہ اس کی ذمہ داری اب شروع ہوئی ہے ۔ اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔ گرین اینڈ کلین پاکستان مہم اپنی آنے والی نسلوں کے محفوظ مستقبل کے لئے شروع کی گئی ہے ۔160 گلوبل وارمنگ سے بچنے کا طریقہ شجر کاری ہے ۔ انڈر پاسز او رپل بھی ضروری ہیں تاہم پہلے ہمیں انسانوں کے لئے سوچنا ہے او رانہیں بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لئے صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہے ۔ پنجاب گروپ آف کالجز نے شجر کاری کے حوالے سے جو کام کیاہے تمام تعلیمی اداروں کو اسی طرح آگے بڑھنا چاہیے اور گرین اینڈ کلین پاکستان مہم میں اپنا حصہ ڈالنا چاہیے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com