We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب پہنچ گئے

صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب پہنچ گئے

انجینئرڈالیکشن کے ذریعہ اسلامی ذہن رکھنے والوں کوپارلیمنٹ سے باہر رکھا گیا ہے ،صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر
جمعہ 17اگست کو ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلہ کے خلاف یوم تحفظ ناموس رسالت منایا جائیگا ،ڈاکٹر محمد یونس دانش
لاہور (یو این این)جمعیت علماء پاکستان (نورانی) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر محمد یونس دانش نے کہا ہے کہ جمعیت علماء پاکستان (نورانی) کی مرکزی مجلس شوری کے فیصلے کی روشنی میں قائد جمعیت ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کی ہدایت پرجمعہ 17اگست کو ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلہ کے خلاف یوم تحفظ ناموس رسالت منایا جائیگا اس سلسلے میں ملک بھر میں پریس کلبوں کے سامنے احتجاجی مظاہرے ہونگے حیدرآباد میں بھی جمعیت علماء پاکستان (نورانی) کی جانب سے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے بعد نماز جمعہ 3:30بجے احتجاجی مظاہرہ ہوگا جس میں ہالینڈ کے اسلام دشمن اقدامات اور توہین آمیز خاکوں کی نمائش کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گایوم تحفظ ختم نبوت کے موقع پر مساجد میں ہالینڈ سے لاتعلقی اور اقوام عالم میں صدائے حق بلند کرنے کیلئے قرار دایں منظور کی جائیں گی ۔جمعیت علماء پاکستان (نورانی) کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب پہنچ چکے ہیں روانگی سے قبل انہوں نے جے یو پی نورانی کی مرکزی مجلس شوری کے اجلاس میں شرکت کی اور 17اگست جمعۃ المبارک کو ہالینڈ کے گستاخانہ خاکوں کے خلاف یوم تحفظ ناموس رسالت منانے اور7ستمبرکو ملک بھر میں یوم ختم نبوت کے موقع پر اجتماعات منعقد کرنے کا اعلان کیا جس میں متفقہ طور پریہ طے کیا گیا کہ انجینئرڈالیکشن کے ذریعہ اسلامی ذہن رکھنے والوں کوپارلیمنٹ سے باہر رکھا گیا ہے تاکہ پارلیمنٹ میں اسلام پسند نہ پہنچ سکیں ہم پارلیمنٹ سے باہر رہ کر بھی ختم نبوت اور تحفظ ناموس رسالت ﷺکے قوانین کا تحفظ کریں گے اور سیکولر لادین عناصر کے عالمی ایجنڈے کو کسی صورت پو را نہیں ہونے دیں گے اگرآنے والی پی ٹی آئی کی حکومت واقعی ریاست مدینہ کا نظام نافذ کرنا چاہتی ہے تو پوری قوم ان کاساتھ دیگی اگرانہوں نے ریاست مدینہ کے نظام سے بغاوت کی توپوری قوم ان کا محاسبہ کریگی انہوں حکومت بنانے کیلئے جس طرح اراکین پارلیمنٹ کی منڈی لگائی ہے کیا یہ ریاست مدینہ کا نظام ہے الیکشن تاجروں اور سرمایہ داروں کا کھیل بن گیا ہے اگر وہ ریاست مدینہ کا نظام لانا چاہتے ہیں توووٹرز کی خرید وفروخت کو بند کر کے حقیقی جمہوری نمائندوں کے انتخاب کا نیاقانون لانا ہو گا اجلاس میں یہ بھی طے کیا گیا کہ یہ بین الاقوامی ایجنڈا ہے کہ ختم نبوت ﷺ اور ناموس رسالت ﷺ کے قوانین کو ختم کرنے کیلئے دباؤ ڈالا جائے گاہم عمران خان کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ نواز شریف کے انجام سے سبق حاصل کریں جویورپ اور مغربی قوتوں کو خوش کرنے کے چکر میں دینا اور آخرمیں ذلیل وسوا ہورہا ہے اجلاس میں متفقہ قرار داد منظور کی گئی جس میں کہا گیا کہ گستاخانہ خاکوں کی ہم سخت مذمت کرتے ہیں یہ عالمی امن کو تباہ کرنے کی سازش اور سب سے بڑی دھشت گردی ہے یہ گستاخانہ خاکہ بنانے والے دنیا کے امن کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں جے یو پی جمعہ 17اگست کو یوم تحفظ ناموس رسالت منائے گی۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com