We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفون پر بات چیت

شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفون پر بات چیت

ریاض(یو این این)سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے درمیان ٹیلیفون پر بات چیت کی گئی۔ امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیاہے کہ دونوں رہ نماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں شام، عراق، یمن،افغانستان اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے شمال مشرقی شام میں امن استحکام کے حوالے سے سعودی ولی عہد کی معاونت اور عراقی حکومت کی مدد بالخصوص پانی اور بجلی کے شعبوں میں بغداد کی امداد پران کا شکریہ ادا کیا۔ سعودی ولی عہد اور امریکی وزیر خارجہ نے افغانستان میں عید الاضحیٰ کے موقع پر فریقین میں جنگ بندی اور دیر پا امن کے لیے جاری مساعی کی حمایت کی۔ اس کے علاوہ یمن میں جاری جنگ اور اس کے خاتمے کے لیے اقوام متحدہ کی سفارتی مساعی پربھی تبادلہ خیا کیا گیا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com