We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

شہباز شریف کو ایئر پورٹ پر لینے آئی بکتر بند خراب

شہباز شریف کو ایئر پورٹ پر لینے آئی بکتر بند خراب

اسلام آباد ( یو این این )سابق وزیر اعلیٰ پنجاب، مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف اسلام آباد ائیر پورٹ سے لاہور کے لیے روانہ ہوگئے۔نیب کی ٹیم شہبازشریف کو لینے کے لیے لاہور ایئر پورٹ پہنچ گئی،لاہور ایئرپورٹ پر رینجرز، ایلیٹ فورس اور پولیس کی گاڑیاں پہنچ گئیںاس موقع پر اپوزیشن لیڈر کو لینے کے لیے ایئرپورٹ آنے والی بکتر بند خراب ہوگئی اوراسے اسٹارٹ کرنے کے لیے پولیس اہلکار دھکا لگاتے رہے۔واضح رہے کہ شہباز شریف قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 651 سے نیب کے 3 افسران کی تحویل میں لاہور روانہ ہوئے ہیں۔آشیانہ ہاوسنگ اسکینڈل میں گرفتار شہبازشریف کو آج لاہور کی احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا، احتساب عدالت کے باہر مسلم لیگ نون کے کارکن موجود ہیں، پولیس نے رکاوٹیں کھڑی کرکے انہیں آگے بڑھنے سے روک دیا

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com