We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

شہباز شریف کا منظور نظر اور متنازعہ بیوروکریٹ آبپاشی میں کلیدی پوسٹ پر تعینات

شہباز شریف کا منظور نظر اور متنازعہ بیوروکریٹ آبپاشی میں کلیدی پوسٹ پر تعینات

سابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے سرنڈر کئے گئے 23 افسران میں سے بعض کو واپس لا کر پنجاب میں اہم عہدوں پر لگایا
ارقم طارق سرکاری ڈیوٹی کی بجائے شہباز شریف کی ’’ڈیوٹی ‘‘کرتے رہے ، عمران خان کے جلسہ شیخوپورہ کو ثبوتاژ کیا
شیخپورہ کے افسران کا اعزازیہ ہڑپ لیا ،پہلے کی طرح اب بھی شہباز شریف کو ڈیلی ’’رپورٹ ‘‘کرتے ہیں ، ذرائع کا دعویٰ
لاہور (قیصر مغل ) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے چہیتے بیورکریٹس میں شامل بااثر افسران نئے پاکستان میں بھی من پسند جگہوں پر تعینات ہیں ، سابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری طارق نجیب نجمی نے نگراں حکومت کی طرف سے پنجاب سے سرنڈر کئے جانے والے 23 افسران میں سے بعض کو دوبارہ واپس لا کر پنجاب میں اہم عہدوں پر لگا دیا ، سابق وزیر اعلیٰ کے انتہائی منظور نظر اور متنازعہ بیوروکریٹس میں شامل ارقم طارق کو محکمہ آبپاشی میں بھی ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن کی کلیدی پوسٹ پرتعینات کر دیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ آبپاشی میں تعینات ارقم طارق سابق حکومت کے چہیتے افسران میں شامل ہیں جو سرکاری ڈیوٹی کی بجائے سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی ’’ ڈیوٹی ‘‘ سرانجام دیتے رہے ہیں ۔وزیر اعظم عمران خان نے انتخابی مہم سے قبل جب شیخوپورہ میں جلسہ کرنے کیلئے جانا تھا اس وقت ارقم طارق شیخوپورہ میں بطور ڈی سی تعینات تھے اور انہوں نے اپنی ڈیوٹی نبھانے کی بجائے سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے حکم پر عمران خان کا جلسہ ثبوتاژ کرنے کیلئے جلسہ گاہ میں پانی چھوڑ دیا تھا ۔ذرائع نے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ محکمہ آبپاشی میں تعینات ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن ارقم طارق نے شیخوپورہ میں بطور ڈی سی تعیناتی کے دوران ضلعی افسران کا سال 2017 کے لئے پنجاب حکومت کی جا نب سے دیاجانے والا لاکھوں روپے کا اعزازیہ بھی ہڑپ لیا جس پر شیخوپورہ کے افسران میں غم و غصہ پایا جاتا ہے ۔یہ امر حیران کن ہے کہ ارقم طارق ان 23 افسران میں شامل ہیں جنہیں نگراں حکومت نے سابق وزیر اعلیٰ کے منظور نظر ہونے کی وجہ سے پنجاب سے سرنڈر کر کے وفاق بھیجا تھا لیکن بااثر ارقم طارق چند دنوں میں پنجاب میں واپس آ گئے اور سابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری طارق نجیب نجمی نے من پسند جگہ پر لگانے کیلئے میرٹ کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے دو ماہ قبل تعینات ہونے والے ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن طارق محمود کا تبادلہ کر دیااور ارقم طارق کو ان کی جگہ تعینات کر دیا ۔ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ارقم طارق سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے ان چہیتے بیوروکریٹس میں شامل ہیں جو پہلے بھی باقاعدگی سے سرکاری امور اور میٹنگز کی رپورٹ سابق وزیر اعلیٰ کو دیتے تھے اور اب بھی حکومتی پالیسیوں ، اقدامات اور آئندہ کے لائحہ عمل بارے میں باقاعدگی سے رپورٹ دے رہے ہیں جو پی ٹی آئی حکومت کے لئے باعث تشویش ہے ۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com