We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

شہباز شریف نے 10سال میں اداروں کا حلیہ بگاڑ دیا، پرویز الٰہی

شہباز شریف نے 10سال میں اداروں کا حلیہ بگاڑ دیا، پرویز الٰہی

سابق وزیر اعلیٰ نے ہر ادارے سے مال کمایا ہے، صاف پانی کمپنیوں سے بھی انہوں نے پیسہ بنایا
مسلم لیگ (ن) ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، چیف منسٹر پڑھے لکھے اور عاجزی سے کام لیتے ہیں، میڈیا سے گفتگو
لاہور (یو این این )سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ چیف منسٹر عثمان احمد خاں بزدارپڑھے لکھے ہیں، عاجزی سے کام لیتے ہیں اور ہم سب ان کو دل و جان سے سپورٹ کر رہے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ شہباز شریف نے 10سال میں اداروں کا حلیہ بگاڑ دیا ہے۔ اس نے ہر ادارے سے مال کمایا ہے۔ صاف پانی کی کمپنیوں سے بھی انہوں نے پیسہ بنایا ہے۔ ہر خرابی کی جڑ شریف برادران ہیں۔ رانا مشہود کا اسٹیبلشمنٹ اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان دوری ختم کرنے کے حوالہ سے بیان در اصل مسلم لیگ(ن) کو زندہ رکھنے کی ناکام کوشش ہے۔ ان کے بیان میں کوئی حقیقت نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ 10سال میں شریف برادران نے ناجائز قبضے کیے۔ یہ قبضہ مافیاہیں۔ ان کے کارندوں نے غریب عوام کو ان کی جائیدادوں سے محروم کیا۔چیف جسٹس آف پاکستان کو کریڈٹ جاتا ہے کہ انہوں نے سابقہ حکومت کی صحیح نبض پر ہاتھ رکھا ہے اور ان کی کرپشن کا پردہ چاک کیا ہے۔نواز شریف کے دوبارہ اڈیالہ جیل جانے کے حوالہ سے چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ ان کے خلاف کیسز عدالتوں میں زیر سماعت ہیں، اس لیے وہ اس پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل ملک کی اعلیٰ عدلیہ انکو مافیا کہہ چکی ہے۔ بعدازاں سپیکر نے سینٹ کے الیکشن میں ووٹ کاسٹ کیااور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے پنجاب اسمبلی میں ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں 04اکتوبر 2018سے شروع ہونے والے پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے متعلق گفتگو ہوئی۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com