We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

شکاریوں کو عالمی معیار کے شوٹنگ لائسنس جاری کرنے کا سلسلہ شروع

شکاریوں کو عالمی معیار کے شوٹنگ لائسنس جاری کرنے کا سلسلہ شروع

لاہور (یو این این )محکمہ تحفظ جنگلی حیات و پارکس پنجاب نے شکاریوں کو عالمی معیارکے شوٹنگ لائسنسوں کا اجراء شروع کر دیا ہے۔ نئے شوٹنگ لائسنسوں میں شکاریوں میں جنگلی حیات کے تحفظ کاشعور بیدار کرنے کیلئے وائلڈلائف ایکٹ اورقانونی شکار کاہدایت نامہ پرنٹ کیا گیا ہے ۔ یہ شوٹنگ لائسنس صوبے میں تحفظ جنگلی حیات کیلئے محکمہ کے ساتھ سرگرم عمل تنظیم دی فیلڈ سپورٹس اینڈ کنزرویشن سوسائٹی کے چےئر مین بدرمنیر نے رضاکارانہ طور پرچھپوا کر محکمہ کو فراہم کئے ہیں۔ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف اینڈ پارکس پنجاب ثنا ء اللہ نے نئے لائسنس کے کتابچے کی وصولی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم کے چےئرمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے توقع کا اظہار کیا کہ نئے دیدہ زیب اور عالمی معیار کے شوٹنگ لائسنس شکاریوں کو شکار کے قواعدو ضوابط سے روشناس کرانے میں ممدو معاون ثابت ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ نئے شوٹنگ لائسنسوں میں شکاریوں کی رہنمائی کیلئے تمام بنیادی معلومات درج ہیں۔ ثنا ء اللہ نے کہا کہ چےئر مین فیلڈ سپورٹس اینڈکنزرویشن سوسائٹی بدرمنیر کی صوبے میں جنگلی حیات کے تحفظ اور شکارکے قوانین سے متعلق عوام میں آگاہی پیدا کرنے کی کاوشیں قابل قدر ہیں ۔ اس موقع پر بدر منیر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ مستقبل میں بھی محکمہ کی جانب سے صوبے میں تحفظ جنگلی حیات کیلئے اٹھائے گئے اقدامات اور قانونی شکار کی سرگرمیوں کے فروغ میں اسی طرح اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com