We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

شوگر ملز مالکان سو فیصدا دائیگی ، پورا وزن اور لمبی قطاروں کو ختم کرنے جیسے تحفظات دور کریں ، وزیر خوراک

شوگر ملز مالکان سو فیصدا دائیگی ، پورا وزن اور لمبی قطاروں کو ختم کرنے جیسے تحفظات دور کریں ، وزیر خوراک

لاہور(یو این این )صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے جمعرات کے روز منسٹر بلاک میں چیئرمین نعمان خان کی قیادت میں پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن (پنجاب زون ) کے6 رکنی وفد سے ملاقات کی جس میں سیکرٹری خوراک پنجاب شوکت علی کے علاوہ کین کمشنر پنجاب واجد علی شاہ بھی موجودتھے۔ صوبائی وزیر خوراک نے کہا کہ پنجاب حکومت شوگر انڈسٹری سے متعلقہ ایشوز کو باہمی تعاون سے حل کرنے کی خواہاں ہے اور اس سلسلے میں آپ کی قابل عمل تجاویز کو سامنے رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے شوگر ملز مالکان سے گنے کے وزن کو پورا رکھنے ، گنے کے کاشتکاروں کو ان کے گنے کی سو فیصد ادائیگی اور گنے کی فصل کو فروخت کرنے کے لئے لمبی قطاروں کو ختم کرنے جیسے تحفظات ہیں جس کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر چیئرمین پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن (پنجاب زون) نے صوبائی وزیر کو اس انڈسٹری کی جانب سے محکمہ خوراک پنجاب کو مکمل تعاون کا یقین دلایااور کہا کہ شوگرملز انڈسٹری محکمہ خوراک کی رہنمائی میں اپنے معاملات احسن طریقے سے چلائے گی۔ قبل ازیں صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری سے حاجی عبدالستار کی قیادت میں قصور کولڈ سٹوریج ایسوسی ایشن کے 7رکنی وفد نے ملاقات کی ۔ وفد نے صوبائی وزیر کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا ۔صوبائی وزیر خوراک نے کہا کہگولڈسٹوریج انڈسٹری کے درپیش مسائل کے حل کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے تاہم کولڈ سٹوریج مالکان اپنے کاروبار کو دنیا کے مروجہ قوانین کے مطابق بنائیں اور بہتری کے عمل کے لئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے لائسنس بنانے کی شرط کو خود اختیاری طور پر پورا کریں۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com