We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

شوگر ملز جلد سے جلد ماحولیاتی معیارات پر عملدرآمد یقینی بنائیں؛ سیکرٹری ماحولیات

شوگر ملز جلد سے جلد ماحولیاتی معیارات پر عملدرآمد یقینی بنائیں؛ سیکرٹری ماحولیات

لاہور(یو این این )محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب اور شوگر ملز ایسوسی ایشن کے درمیان ہونے والے مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ سیکرٹری ماحولیات کا اس موقع پر کہنا تھا کہ فضائی اور آبی آلودگی کو دور کرنے کے لیے شوگر ملز کو کچھ تبدیلیاں لانا ہوگی۔ ماحولیاتی معیار پر پورا اترنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ شوگر ملز کے اندر ویسٹ مینجمنٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ اور دھواں کنٹرول کرنے والے آلات نصب کرنا لازمی ہے۔ اِن تبدیلیوں کے لیے شوگر ملز کو مناسب وقت دیا جائے گا۔سیکرٹر ی ماحولیات ظفر نصر اللہ کا مزید کہنا تھا کہ ماحولیات کے مجوزہ معیارات پر پورا اترنا ماحول کے تحفظ کے لیے بہت ضروری ہے۔ شوگر ملز کے لیے ضروری ہے کہ وہ کرشنگ سیزن میں مناسب پارکنگ کا بھی اہتمام کریں تاکہ گرد اور دھویں کی وجہ سے ماحول آلودہ نہ ہو۔ کرشنگ سیزن میں شوگر ملز کے سامنے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوتی ہے جس کی وجہ سے گاڑیوں کے کھڑا ہونے ماحول آلودہ ہوتا ہے۔ شوگر ملز ایسوسی ایشن سے التماس ہے کہ وہ اس مسئلے پر بھی توجہ دیں۔شوگر ملز ایسویسی ایشن کی طر ف سے صدر نعمان اے خان ،ایگزیکٹو ممبر محمد رفیق اور ایگزیکٹو ممبر اکرام الحق نے کی۔ شوگر ملز ایسوسی ایشن کے نمائندگان کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی معیارات اتنے اونچے نہ رکھے جائیں کہ اِن پر عملدرآمد ممکن نہ ہو۔ کوئی بھی ٹائم لائن دینے سے پہلے یہ تحقیق ضروری ہے کہ ماحولیاتی معیار ایسے ہوں جو کہ قابل عمل اور قابل قبول ہوں۔ اس پر سیکرٹری ماحولیات کا کہنا تھا کہ اگر آپ لوگ سمجھتے ہیں کہ ماحولیاتی معیار قابل عمل نہیں ہے تو دس نومبر تک اپنی تجاویز جمع کروائیں۔ ہر مل کو اُس کے کیس کے مطابق ایک مقرر کردہ وقت دیا جائے گا جس کے دوران ضروری ہو گا کہ وہ ماحولیاتی معیار کے مطابق تبدیلیاں لے کر آئے۔ اس میں واٹر ٹریٹمنٹ ،ویسٹ ٹریٹمنٹ اور سموگ ٹریٹمنٹ شامل ہیں۔ مقررہ وقت کے بعد کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی کیونکہ ماحول کا تحفظ ہماری آئندہ آنے والی نسلوں کے لیے بہت ضروری ہے اور اس کے لیے حکومت ہر ممکن کوشش کرے گی۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com