We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

شملہ میں 117برس بعدشدید بارش 18افراد ہلاک

شملہ میں 117برس بعدشدید بارش 18افراد ہلاک

شملہ(یو این این)ہماچل پردیش میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ مختلف مقامات پر تقریباً 18افراد ہلاک ہوگئے۔شملہ میں 117برس بعد اتنی شدید بارش ہوئی۔ ریاست کے صدر دفترسے ملنے والی اطلاع کے مطابق ضلع سولن میں 7، منڈی میں 4، حمیر پور اور کانگڑا اضلاع میں 2،2، بلاسپور اور اونا میں ایک ،ایک شخص ہلاک ہوئے۔ ضلع انتظامیہ نے متاثرہ خاندانوں کو فوری امداد فراہم کی۔ شدید بارش کے باعث انتظامیہ نے شملہ، کانگڑا اور سولن سمیت مختلف اضلاع میں اسکول و کالج بندکرنے کی ہدایت جاری کردی۔علاقے میں شدید بارش اور مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے متعدد شاہراہوں پر آمدورفت کا سلسلہ بند ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق پونٹاصاحب میں 239ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ سوجان پور میں 238ملی میٹرر بارش ہوئی۔ ضلع انتظامیہ کے افسر نے بتایا کہ کنور کے روتورانگ میں مٹی کا تودہ گرنے سے سانگلا کرچم شاہراہ بند کردی گئی۔ شملہ میں اور کانگنا دھار میں تودہ گرنے سے گاڑی تباہ ہوگئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چنددنوں میں بارش کا امکان ہے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com