We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

شعبہ اصلاحِ آبپاشی 100 دنوں میں 200 کھالہ جات کی پختگی کا ٹارگٹ مکمل کرے گا

شعبہ اصلاحِ آبپاشی 100 دنوں میں 200 کھالہ جات کی پختگی کا ٹارگٹ مکمل کرے گا

لاہور(یو این این ) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق شعبہ اصلاحِ آبپاشی100 دنوں میں200 کھالہ جات کی اضافی50 فیصد پختگی کاکام مکمل کرے گا۔ترجمان نے مزید بتایا کہ منصوبہ کے تحت کھال کی پختگی کاکام شروع کرنے سے پہلے اس امر کو یقینی بنایا جائے گا کہ تعمیر شدہ کھال کی درستگی ہو چکی ہو۔کھالہ جات کی تعمیر کیلئے درکار تمام سامان کاشتکار خود خرید کریں گے جس کی کل لاگت حکومت پنجاب ادا کرے گی جبکہ کاشتکار کے ذمہ صرف راجوں اور مزدوروں کے اخراجات کی ادائیگی ہوگی۔حصہ داران کھال متعلقہ انجمن آبپاشیاں کے ذریعے ترقیاتی کام مکمل کریں گے جس کی تصدیق متعلقہ ادارہ کرے گا۔کھالہ جات کی اصلاح کیلئے مجوزہ درخواست فارم متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر/ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (اصلاحِ آبپاشی) کے دفاتر سے دفتری اوقات میں مفت دستیاب ہیں۔اس کے علاوہ درخواست فارم محکمہ زراعت شعبہ اصلاحِ آبپاشی کی ویب سائٹwww.ofwm.agripunjab.gov.pk سے بھی ڈاؤن لوڈ کئے جا سکتے ہیں۔کاشتکار اپنی درخواستیں متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت(اصلاحِ آبپاشی) کے دفتر میں جمع کروا سکتے ہیں۔مزید معلومات کیلئے کاشتکار دفتری اوقات میں فون نمبر 042۔99200710 پر بھی رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے مزید کہا کہ کھالہ جات کی اصلاح کرنے سے دستیاب پانی کی بچت ہوگی اور پانی کا بہاؤ بہتر ہونے سے فصلات کی فی ایکڑ پیداوار میں بھی اضافہ ہوگا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com