We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

شدید گرمی وحبس اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ ، موسم گرما کی تعطیلات میں عید الاضحی تک توسیع کی اپیل

شدید گرمی وحبس اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ ، موسم گرما کی تعطیلات میں عید الاضحی تک توسیع کی اپیل

لاہور (یو این این ) شدید گرمی ، سخت حبس اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے باعث والدین نے طلباء و طالبات کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات میں عید الاضحی تک توسیع کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ طلباء و طالبات کے سکولز کی تعطیلات 14اگست سے مزید پانچ روز بڑھا کر عید الاضحی تک کر دی جائیں تاکہ طلباء و طالبات ، ان کے والدین اور سکولوں کی انتظامیہ کو کسی مشکل یا پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔مختلف تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم نرسری و پریپ سے مڈل کلاسز تک کے معصوم طلباء و طالبات کے والدین نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ ایک جانب شدید گرمی اور سخت حبس کا موسم برقرار ہے اس پر رہی سہی کسر بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شڈنگ نے پوری کر دی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت موجودہ سیاسی صورتحال میں مخصوص عناصر طلباء کو اپنے مفادات کیلئے بھی استعمال کر سکتے ہیں جس سے صورتحال میں تناؤ کا بھی خدشہ ہے۔انہوں نے بتا یا کہ چونکہ 22اگست بروز بدھ کو عیدا لاضحی ہو گی اور اس ضمن میں 21اگست بروز منگل سے عید قربان کی تعطیلات کا آغاز ہو جائے گا لہٰذا ان کی اپیل ہے کہ 14اگست کو ختم ہونے والی تعطیلات میں 20اگست تک توسیع کر دی جائے تاکہ موسم کی بہتری ، حبس کے خاتمہ اور لوڈ شیڈنگ میں کمی کے ساتھ ساتھ سیاسی درجہ حرارت بھی کم ہو جائے۔انہوں نے کہا کہ نرسری ، پرائمری ،مڈل اور ہائی سکولوں میں نہ تو جنریٹرز کے ذریعے متبادل بجلی کی فراہمی کا کوئی انتظام ہے نہ ہی وہاں مناسب سائے ، ہوا ، ٹھنڈے پانی یا فرسٹ ایڈ کی کوئی سہولت دستیاب ہے۔انہوں نے حکومتی ارباب اختیار سے اپیل کی ہے کہ وہ مذکورہ صورتحال کا فوری نوٹس لیں اور موسم گرما کی تعطیلات میں مزید پانچ روز کے اضافے کیلئے فوری احکامات صادر فرمائے جائیں۔انہوں نے تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com