We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

شبانہ اعظمی اور جاوید اختر کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے تعلقات بہتر ہونگے، فیاض الحسن چوہان

شبانہ اعظمی اور جاوید اختر کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے تعلقات بہتر ہونگے، فیاض الحسن چوہان

پاکستان میں کوئی دہشت گرد نہیں،بھارت سے آنے والے ہر مہمان کا تہہ دل سے خیر مقدم کریں گے
دونوں ممالک کے فنکاروں کو آپس میں روابط بڑھانے کی ضرورت ہے، وزیر اطلاعات و نشریات پنجاب
صوبائی وزیرنے بھارتی فنکاروں سے مقامی ہوٹل میں ملاقات کی، پھولوں کے گلدستے پیش کئے
فیض فیسٹیول میں شرکت کے لئے لاہور آئے ہیں، شبانہ اعظمی اور جاوید اختر کا پاکستانی عوام کے لئے محبت بھرا پیغام
لاہور(یو این این ) پنجاب کے وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ جاوید اختر اور شبانہ اعظمی کا شمار قد آور شخصیات میں ہوتا ہے۔ انکے دورہ پاک بھارت تعلقات میں بہتری کے لئے معاون ثابت ہو گا۔ صوبائی وزیر نے ان خیالات کا اظہار بھارت کی معروف فنکارہ شبانہ اعظمی اور انکے شوہر مشہور مصنف، شاعر اور نغمہ نگار جاوید اختر کے ساتھ ایک مقامی ہوٹل میں ملاقات کے دوران کیا،فیاض الحسن چوہان نے معروف شخصیات کو لاہور آمد پر خوش آمدید کہا اور انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کیے ۔شبانہ اعظمی اور جاوید اختر سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ آپکا آنا ہمارے لئے باعث مسرت و افتخار ہے، پاکستان میں کوئی دہشت گرد نہیں کیونکہ یہ امن پسندوں کا ملک ہے۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے فرنٹ لائن پر آکر کام کیا ہے، انہوں نے دونوں ممالک کے فنکاروں کے درمیان روابط بڑھانے پر زور دیا.فنکاروں کی آمد سے تعلقات میں بھی بہتری آئے گی۔بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی اور شاعر و مصنف جاوید اختر فیاض الحسن چوہان کی گرمجوشی اور خیر مقدمی جذبات سے بے حد متاثر ہوئے،انہوں نے پاکستانی عوام کے استقبال اور مہمان نوازی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہمیں جو محبت اور عزت ملی اس کو ہم کبھی بھلا نہیں پائیں گے۔ واضح رہے کے معروف بھارتی فنکار جوڑا فیض فیسٹیول میں شرکت کے لئے پاکستان کے دورے پر ہے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com