We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

شاہ عالم مارکیٹ اورانجمن حسینیہ خواجگان کا پیاف فاﺅنڈرز الائنس کی حمایت کا اعلان

شاہ عالم مارکیٹ اورانجمن حسینیہ خواجگان کا پیاف فاﺅنڈرز الائنس کی حمایت کا اعلان

لاہور(یو این این )پیاف فاﺅنڈرز الائنس نے اپنی الیکشن کمپین کے سلسلے میںپیر کے روز شاہ عالم مارکیٹ میں الیکٹرانک مارکیٹ، مدینہ مارکیٹ، شو مارکیٹ کا کامیاب انتخابی دورئہ کیا۔ خوش آمدید کے بینر کے علاوہ تمام راہنماﺅں کی قد آور تصاویر بھی آ ویزاں کی گئی تھیں۔ شاہ عالمی کی تمام ذیلی مارکیٹس کے صدور سیکرٹرز اور دئگر عہدیداران سیئنرراہنما حاجی حنیف،چوہدری واجد علی ملک محمد خالد چوہدری محمد جمیل ، رانا نثار احمد شہزاد اسلم ،مبشر شیخ، محمد عرفان چوہدری،نعیم حنیف، طلال بٹ، شاہ رخ جمال بٹ ، حاجی فرخ اقبال نے پیاف فاﺅنڈرز الائنس کے قائدین اور امیدواران بشمول میاں انجم نثار میان محمد اشرف، میاں محمد علی، شیخ محمد آصف، عرفان اقبال شیخ،میاں نعمان کبیر،شیخ محمد ابراہیم، خادم حسین، خواجہ خاور رشید، کاشف انور،ارشد بھٹی رضوان شمسی، میاں محمد نوازو دیگر کا الیکشن لاہور چیمبر 2018-19 کے سلسلے میں اپنی مارکیٹ میں گرم جوشی سے استقبال کیا اور بکروں کا صدقہ بھی دیا گیا ۔ استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے پیاف فاﺅنڈرز الائنس کے قائدین محمدعلی میاں اور شیخ محمد آصف ے کہا کہ شاہ عالم مارکیٹ کے تمام تاجر ہمیشہ کی طرح پیاف فاﺅنڈرز الائنس کے ساتھ ہیں اور انشاءاللہ پچھلے سالوں کی طرح اس سال بھی الائنس کے امیدواروں کو جتوائیں گے انھوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ نو منتخب حکومت اپنے وعدوں کی پاسداری کرے گی اور کاروباری طبقہ کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے حل کیا جائے گا۔ شاہ عالم مارکیٹ کے راہنماﺅں زاہد مقصود بٹ ، مجاہد مقصود بٹ، اور ہارون اروڑا نے بھی پیاف فاﺅنڈرز الائنس کے ساتھ مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ انھوں نے اپنے استقبالیہ میں کہا کہ شاہ عالم مارکیٹ کے تمام ووٹ الائنس کے لیے ہیںجو گزشستہ 15سالوں سے ہمیشہ تاجروں کے مسائل کے لیے پیش پیش رہا ہے۔اس موقع پر میاں انجم نثار، شیخ محمد آصف، اور عرفان اقبال شیخ نے بھی اپنے سپورٹران سے خطاب کیا اور پیاف فاﺅنڈرز الائنس کی حمایت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔دریں اثنا گزشستہ رات انجمن حسینیہ خواجگان نے پیاف فاﺅنڈرز الائنس قائدین اورامیدواران کے اعزاز میںپر تکلف عشائیہ دیا۔ قائدین انجمن حسینیہ خواجگان کاظم علی قاضی ایس ایم تقی، شیخ تقی جاوا، امجد علی جاو، الماس حیدر و دیگر نے اپنے خطاب میں پیاف فاﺅنڈرز الائنس کی مکمل سپورٹ کا اعلان کیا۔میاں انجم نثار محمد علی میاں اور شیخ محمد آصف نے کہا کہ خواجگان برادری کو لاہور چیمبر میںاہم مقام اور سپورٹ حاصل ہے۔ پیاف فاﺅنڈرز الائنس ہر طبقہ کی نمائندہ جماعت ہے یہی وجہ ہے کہ بزنس کمیونٹی کا پیاف فاﺅنڈرز الائنس پر اعتمادپچھلے سولہ سالوں سے قائم ہے اور انشاء اللہ آئندہ بھی قائم رہے گا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com