We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

شاہین ایئرلائن کی تباہی کے باعث ملازمین کو پانچ ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں، ترجمان

شاہین ایئرلائن کی تباہی کے باعث ملازمین کو پانچ ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں، ترجمان

انتظامیہ کی بدعنوانیوں اور بے ضابطگیوں‌کے باعث شاہین ایئرلائن کو اپنے پیشہ وارانہ تابناک عروج کا بدترین زوال دیکھناپڑا
چیف جسٹس پاکستان چارہزارخاندانوں کو مالکان سے تنخواہیں دلوائیں‌، متاثرین کی پریس کانفرنس

لاہور(یو این این )شاہین ایئرلائن کے ترجمان کیپٹن ریٹائرڈ نعمان مظہر نے کہاہے کہ انتظامیہ کی بدعنوانیوں اور بے ضابطگیوں‌کے باعث شاہین ایئرلائن کو اپنے پیشہ وارانہ تابناک عروج کا بدترین زوال دیکھناپڑا جس کے باعث تمام فلائٹس آپریشن بند کردیئے گئے اور تمام نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا۔لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ شاہین ایئرلائن ادارے کی تباہی کے باعث ملازمین کو پانچ ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں اور ملازمین بدترین مالی حالات کا شکار ہوکر رہ گئے ہیں،ان کے چولہے ٹھنڈے پڑگئے ہیں،بچوںکو سکول جانے سے ہٹالیاگیاہے اور حالات اس حدتک ابترہوچکے ہیںکہ روزمرہ ضروریات زندگی کاحصول بھی ناگزیر ہوگیاہے۔ انھوں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ اور متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ شاہین ایئرلائن کے چارہزارملازمین جو حقیقت میں چارہزارخاندانوں کے کفیل اور نمائندے ہیں انھیں فوری طورپرشاہین ایئرلائن کے مالکان سے تنخواہیں وصول کرکے اداکی جائیں بصورت دیگر ان کا اور ان کے خاندانوںکا مستقبل تباہ ہو جائے گا۔ پریس کانفرنس میں کیپٹن(ر)طارق فہیم،کیپٹن (ر)عزیر،کیپٹن ریٹائرڈ نعمان،کیپٹن ریٹائرڈ احتشام ندیم،اسد نیازی اور ملازمین کی کثیر تعدادنے شرکت کی

Sent from my Huawei Mobile

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com