We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

شاندار اور فلاحی بجٹ نے مخالفین کے منہ بند کردئے ہیں، پیر سعید الحسن

شاندار اور فلاحی بجٹ نے مخالفین کے منہ بند کردئے ہیں، پیر سعید الحسن

صوبہ میں خوشحالی اور سرمایہ کاری کے نئے دریچے کھلیں گیاور بے روزگاری کا خاتمہ ممکن ہو جائے گا

لاہور(یو این این)صوبائی وزیر صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعیدالحسن نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب کا بجٹ2018-19ء پنجاب اسمبلی میں پیش کیا گیا۔اس شاندار اور فلاحی بجٹ نے مخالفین کے منہ بند کردئے ہیں۔ ا س بجٹ نے صو بہ کی معیشت کی تاریخ کوعروج دوام بخشا ہے۔صوبہ میں خوشحالی اور سرمایہ کاری کے نئے دریچے کھلیں گیاور بے روزگاری کا خاتمہ ممکن ہو جائے گا۔اس بجٹ میں پسماندگی اور احساس کمتری کا خاتمہ ممکن بنایا گیا ہے۔جنوبی پنجاب میں بھی سڑکوں کا جال بچھایاجا رہا ہے۔اور وہاں کے عوام کو تعلیم،صحت اور ہر قسم کی بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر پہنچائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے لو گوں کی زند گی میں انقلاب برپا ہو جائے گا ۔نئے بجٹ میں زراعت کو معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کا درجہ دیا گیا ہے۔ جس سے ان کی زندگی میں تیزی آجائے گی اور وہ انتہائی سکون کے ساتھ زراعت کی پیداواری میں اضافہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ صحت کی سہولیات کولوگوں کی دہلیز پر پہنچانے کے لئے متعدد اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ نئے بجٹ میں ٹیکس گزاروں کو بھی متعدد سہولیات دی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ و ہ دن دور نہیں جب صوبہ پنجاب کے ترقیاتی منصوبہ جات کی تقلیدملک کے دیگر صوبے بھی کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ آج کا بجٹ پیش کرنے پر وزیر اعلی پنجاب اور وزیر خزانہ پنجاب کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com