We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

شامی فوج نے لڑائی کے دوران متعدد شدت پسند مارے اور بقیہ فرار ہو گئے

شامی فوج نے لڑائی کے دوران متعدد شدت پسند مارے اور بقیہ فرار ہو گئے

دمشق(یو این این)شام میں انسانی حقوق کے نگراں گروپ المرصد کے مطابق شامی سرکاری فوج نے داعش تنظیم کے ساتھ شدید لڑائی کے بعد سویداء صوبے کے مشرقی اور شمال مشرقی حصّے پر بھی کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ اس طرح اب پورا صوبہ شامی فوج کے کنٹرول میں آ گیا ہے۔ شامی سرکاری میڈیا نے بتایا ہے کہ اس لڑائی کے دوران متعدد شدت پسند مارے گئے اور بقیہ فرار ہو گئے۔ سویداء صوبے پر شامی فوج کا کنٹرول تقریبا 10 روز تک جاری رہنے والی گھمسان کی معرکہ آرائی کے بعد سامنے آیا ہے۔ اس دوران شامی فوج نے داعش کے ٹھکانوں پر شدید گولہ باری کا سلسلہ جاری رکھا۔ اس وقت دمشق اور سویداء کے درمیان انتظامی سرحد پر شامی فوج اور اس کی ہمنوا ملیشیاؤں کی داعش تنظیم کے ساتھ لڑائی جاری ہے۔ شامی فوج شدت پسند تنظیم کو سویداء کے دیہی علاقوں میں واپس آنے سے روکنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس سے قبل روس نے علاقے میں سرگرم تحریک "رجال الکرامہ” سے مطالبہ کیا تھا کہ سویداء کے دیہی علاقے کے اطراف پھنسے ہوئے تقریبا 2000 شامی شہریوں کو "اْن کے ابتر انسانی حالات کے پیشِ نظر” درعا صوبے منتقل ہونے کی اجازت دی جائے۔ تاہم مذکورہ تحریک کے سربراہ نے اس تجویز کو سختی سے مسترد کر دیا۔ اْن کا کہنا ہے کہ داعش تنظیم کے ہاتھوں اغوا ہونے والے سویداء صوبے کے باسیوں کا معاملہ اس وقت اولین ترجیح ہے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com