We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

سی پیک منصوبوں میں مقامی افراد کو روزگار دیا جائیگا، میر عبدالقدوس بزنجو

سی پیک منصوبوں میں مقامی افراد کو روزگار دیا جائیگا، میر عبدالقدوس بزنجو

کوئٹہ (یو این این)وزیراعلٰی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان منفرد جغرافیائی محل وقوع، طویل ساحلی پٹی اور قیمتی قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے، ان وسائل کو صحیح معنوں میں بروئے کار لایا جائے تو بلوچستان سے غربت کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے، صوبے کی زراعت، معدنیات، ماہی گیری سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، حکومت کم وسائل کے باوجود صوبے میں تعلیم کے فروغ اور صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں تعینات آسٹریلین ہائی کمشنر مس مارگریٹ ایڈمسن سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات میں پاکستان آسٹریلیا دو طرفہ تعلقات، زراعت، تعلیم و صحت کے شعبوں میں معاونت کے علاوہ مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آسٹریلین ہائی کمشنر سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلٰی بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، جن سے فائدہ اٹھا کر سرمایہ کار منافع بخش سرمایہ کاری کرسکتے ہیں۔ بلوچستان میں زراعت اور مالداری کو ہمیشہ سے اہمیت حاصل رہی ہے، تاہم گذشتہ کئی سالوں سے قحط سالی اور بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے ان شعبوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ وزیراعلٰی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا مزید کہنا تھا کہ حکومت محدود وسائل کے باوجود صوبے میں تعلیم کے فروغ، عوام کو صحت عامہ کی سہولیات کی فراہمی کے علاوہ تکنیکی سینٹروں کے قیام پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، تاکہ سی پیک کے تحت منصوبوں میں زیادہ سے زیادہ مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع مل سکیں۔ پچھلے چار سالوں میں صوبے کے امن و امان میں غیر معمولی تبدیلی آئی ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری سکیورٹی فورسز اور عوام نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ افغانستان کے ساتھ طویل سرحد ہونے کی وجہ سے دہشت گرد کاروائی کے بعد فرار ہو جاتے ہیں، تاہم حکومت اس سلسلے میں ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے، تاکہ سرحد سے غیر قانونی آمد و رفت کو روکا جاسکے۔ صوبے میں امن کی بہتر صورتحال کی وجہ سے سرمایہ کار بلوچستان کا رخ کر رہے ہیں۔ آسٹریلین ہائی کمشنر نے حکومت کی جانب سے صوبہ کی ترقی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے صوبے میں زراعت اور مالداری کے علاوہ مختلف شعبوں میں صوبائی حکومت سے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com