We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

سی پیک منصوبے سے موٹروے پولیس کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہوگا،عامر ذوالفقار

سی پیک منصوبے سے موٹروے پولیس کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہوگا،عامر ذوالفقار

لاہور (یو این این) ہیوی ٹرانسپورٹ کے ڈرائیورز کی جدید اور پیشہ ورانہ تر بیت وقت کی اہم ضرورت ،سی پیک منصوبے سے موٹروے پولیس کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہوگا ،موٹروے پولیس ٹریننگ کالج میں ہیوی ٹرانسپورٹ ڈرائیورزکی تربیت کے لیے ٹوٹل پارکو کے اشتراک سے فرانس سے درآمد نہایت جدیدتھری ڈی ایچ ٹی وی ڈرائیونگ سمولیٹرز کے ذریعے تربیت کا آغاز روڈ سیفٹی کی طرف اہم پیش رفت ہے ان خیالات کا اظہار محمد عامر ذوالفقار خاں انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے ٹر یننگ کالج میں جدید ترین سمولیٹرز کے افتتاح کے موقع پر کیا ایڈیشنل آئی جی نارتھ غلام رسول زاہد ، ڈی آئی جی ٹریننگ کالج محبوب اسلم، ڈی آئی جی سنٹرل زون احمد ارسلان ملک، ڈی آئی جی موٹروے زون اشفاق احمد خان، سینئر وائس پریذیڈنٹ ٹوٹل ایشاء پیسفک اینڈ مڈل ایسٹ کرسٹن کیبرول، سی ای او ٹوٹل پاکستان اولیور سیبری ، معروف صحافی، اینکر پرسن اور موٹروے پولیس کے دیگر سینیر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔آئی جی موٹروے پولیس محمد عامر ذوالفقار خاں نے سنئیر نائب صدر ایشن پیسفک اور مڈل ایسٹ ریجن کر سٹن کیبرول ٹوٹل پارکو کے ہمراہ ڈرائیونگ سیمولیٹرز کا افتتاح کیا۔اس موقع پر آئی جی موٹروے پولیس عامر ذوالفقار خاں نے کہا کہ جدید آلات بشمول ڈرائیونگ سیمولیٹرز کی فراہمی موٹروے پولیس کی محفوظ ڈرائیونگ کے کلچر کو فروغ دینے کی ایک کاوش ہے۔آئی جی نے مزید کہا کہ موٹروے پولیس نے ہمیشہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ذریعے عوام کی خدمت کی کوشش کی ہے۔اور اس سلسلہ میں مختلف پرائیویٹ اداروں کے ساتھ مفاہمتی معاہدے بھی کیے گئے ہیں۔انہوں نے اس موقع پر ٹوٹل پارکو کے موٹروے پولیس پر اعتماد کو سراہتے ہوئے کہاکہ یہ اس بات کا مظہر ہے کہ موٹروے پولیس شاندار پیشہ ورانہ انداز میں کام کر رہی ہے۔آئی جی موٹروے پولیس نے مزید کہا کہ روڈ سیفٹی ایک سماجی ذمہ داری ہے معاشرے کے ہر فرد کو اس میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گاخاص طورپر میڈیا عوامی ذہنی رجحانات کو تبدیل کرنے میں کلیدی اور قائدانہ کردار ادا کر سکتا ہے۔آئی جی موٹروے پولیس محمد عامر ذوالفقار خاں نے وزیرِاعظم پاکستان کے ویثرن گرین پاکستان کو مدِ نظر رکھتے ہوئے شجر کاری کی اہمیت کو بھی اُجاگر کیا اور اس موقع پر معروف شخصیات کے ساتھ مل کر موٹروے پولیس ٹریننگ کالج میں پودے بھی لگائے۔سنئیر نائب صدر ایشن پیسفک اور مڈل ایسٹ ریجن کر سٹن کیبرول ٹوٹل پارکو نے اس موقع پر کہا کہ موٹروے پولیس پاکستان کے بہترین اداروں میں سے ہے ہمیں اس بات کی بہت خوشی ہے کہ ہم نہایت پیشہ ورانہ انداز میں کام کرنے والے ادارے کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔اور یہ ڈرائیونگ سیمولیٹرز اور آئل ٹینکرز کی فراہمی اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ ہم اس ادارے کے ساتھ مل کر پاکستان میں روڈ سیفٹی شعور اُجاگر کرنے کے لیے اپنا حصہ ڈالتے رہیں گے اور مستقبل میں بھی موٹروے پولیس کے ساتھ دیگر روڈ سیفٹی کے منصوبوں میں تعاون کرتے رہیں گے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com