We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

سی پیک سے ملکی معیشت ترقی کی جانب گامزن اور مستحکم ہوگی ،راجہ عدیل

سی پیک سے ملکی معیشت ترقی کی جانب گامزن اور مستحکم ہوگی ،راجہ عدیل

نئی حکومت غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ کیلئے مراعات کے خصوصی پیکیج کا اعلان کرے
لاہور(یو این این)تاجر رہنما انجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدرراجہ عدیل و سابق ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے کہا ہے کہ سی پیک کی وجہ سے ملکی معیشت ترقی کی جانب گامزن اور مستحکم ہوگی ۔سی پیک میں شامل توانائی منصوبوں کی تکمیل سے آنے والے وقتوں میں توانائی بحران کا خاتمہ ،انفراسٹرکچر کی بہتری،علاقائی ربط، کاروباری مسابقت میں اضافہ، بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ،بے روزگاری میں کمی اور مجموعی قومی پیداوار میں اضافہ ہوگا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آئرن ایسوسی ایشن کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ راجہ عدیل نے کہا کہ سی پیک کی بدولت غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہورہا ہے غیر ملکی سرمایہ کاری میں مزید اضافہ کیلئے نئی حکومت مزید مراعات کے پیکیج کا اعلان کے ساتھ ساتھ بجلی و گیس کی قیمتوں میں کمی کرے تاکہ غیر ملکی سرمایہ کاری اور حکومتی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو۔انہوں نے کہا کہ حکومت مقامی سرمایہ کاروں کو تحفظ دے اور اقتصادی زونز کا کنٹرول نجی شعبے کو دیا جائے کیونکہ نجی شعبے کی شمولیت سے سی پیک پر خدشات ختم ہونگے۔سی پیک سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے لوگوں کی خوشحالی وابستہ ہے ۔سی پیک گیم چینجر منصوبہ ہے جس سے ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com