We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کرسچین کمیونٹی کے ہمراہ کرسمس کی تقریب میں شرکت

سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کرسچین کمیونٹی کے ہمراہ کرسمس کی تقریب میں شرکت

لاہور(یو این این )سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کرسچین کمیونٹی کے ہمراہ کرسمس کی تقریب میں شرکت کی ، انہوں نے بشپ یعقوب پال کے ہمراہ کرسمس کا کیک کاٹا۔ میاں میر پنڈ میں ہونے والی تقریب میں مسیحی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے سینئر وزیر نے کہا کہ کرسمس پر مسیحی بھائیوں کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں ، نئے پاکستان میں اقلیتوں کو بھی ساتھ لے کر چلیں گے۔انہوں نے کہا کہ تحریک پاکستان میں مسیحی برادری کے کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، مسیحی برادری نے ملکی سرحدوں کی حفاظت کیلئے اپنی جانیں قربان کیں ۔ سینئر وزیرنے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ تعلیم ، صحت اور دیگر شعبوں میں مسیحی بھائیوں کی خدمات لائق تحسین ہیں ، نئے بلدیاتی نظام میں اقلیتوں کی مخصوص نشستیں ہونگی، ہر شعبے میں اقلیتوں کے حقوق کا بھرپور تحفظ ہوگا۔عبدالعلیم خان نے مسیحی بھائیوں کو کرسمس کی مبارکباد دینے کے بعد مسیحی برادری میں مٹھائی بھی تقسیم، اس موقعہ پر سرور صادق ، پطرس صادق اوربشپ یعقوب پال نے سینئر وزیر کا شکریہ ادا کیا۔بعد ازاں سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے میاں میر کالونی میں سکول کا افتتاح بھی کیا

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com