We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

سینئر وزیر عبدالعلیم خان کی پنجاب میں کرسمس پر خصوصی بازاروں کے انعقاد کی ہدایت

سینئر وزیر عبدالعلیم خان کی پنجاب میں کرسمس پر خصوصی بازاروں کے انعقاد کی ہدایت

محکمہ بلدیات اور ضلعی انتظامیہ کرسمس بازاروں کیلئے فوری اقدامات کریں ،رعائتی سٹالز لگائے جائیں

لاہور(یو این این)سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کرسمس کے موقع پر لاہور و دیگر شہروں میں خصوصی بازاروں کے انعقاد کی ہدایت کی ہے اور محکمہ بلدیات اور ضلعی انتظامیہ کو اس سلسلے میں فوری اقدامات کیلئے کہا گیا ہے ، عبدالعلیم خان نے لاہور میں یوحنا آباد ،ٹاؤن شپ اور دیگر علاقوں میں بازار لگانے اور وہاں خصوصی رعائتی سٹالز کے ذریعے مسیحی بھائیوں کو سہولتیں بہم پہنچانے کے احکامات جاری کیے ہیں ،انہوں نے کہا کہ کرسمس کے موقع پر مسیحی بھائیوں کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں لہذا ان بازارو ں کو25دسمبر تک جاری رکھا جائے جہاں ضلعی انتظامیہ عارضی دکانوں کیلئے مفت جگہ فراہم کرے گی اور شہریوں کو روزمرہ کے استعمال اور کپڑوں سمیت دیگر اشیاء مہیا ہوں گی ،سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے لاہور کے علاوہ صوبے کے دیگر شہروں میں بھی ایسے ہی کرسمس بازارلگانے کی ہدایت کی ہے جس میں محکمہ بلدیات پنجاب بھی اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com