We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

سینئر وزیرپنجاب کی ہدایت پر تمام ڈویلپمنٹ اتھارٹیز سے تجاوزات مہم کی تفصیلات طلب

سینئر وزیرپنجاب کی ہدایت پر تمام ڈویلپمنٹ اتھارٹیز سے تجاوزات مہم کی تفصیلات طلب

تجاوزات کے خاتمے کے اعداد و شمار دیے جائیں ،محکمہ بلدیات کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری
مربوط اقدامات کیلئے ہر اتھارٹی کو فوکل پرسن نامزد کرنے کی ہدایت ، جلد اجلاس بھی ہو گا
لاہور(یو این این )سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کی ہدایت پر صوبے بھر کی ڈویلپمنٹ اتھارٹیز سے تجاوزات کے خاتمے کی مہم کی تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں اور محکمہ بلدیات کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں ہر ڈویژنل ہیڈ کو آرٹر اور اُن کے ایریاز میں واگزار کرائی گئی اراضی اور دیگر اعداد و شمار مہیا کرنے کیلئے کہا گیا ہے ،ان میں لاہور ،گوجرانوالہ ،راولپنڈی ،فیصل آباد ،ملتان ،سرگودھا اور بہاولپور کی اتھارٹیز شامل ہیں ان اداروں کو محکمہ بلدیات پنجاب کی طرف سے کیے گئے نوٹیفکیشن میں کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے تحت ہونے والی سرگرمیوں کی تفصیلات بھی فراہم کرنے کو کہا گیا ہے اور ان اتھارٹیز کو پنجاب حکومت کی طرف سے چلائی گئی حالیہ مہم میں واگزار کرائی جانے والی اراضی کی تفصیل دینے کو کہا گیا ہے ،اسی طرح ابھی تک قبضے میں موجود سرکاری اراضی کی نشاندہی بھی کی جائے گی ،ہر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو محکمہ بلدیات کے ڈویژنل ڈائریکٹر سے بھی نزدیکی رابطہ رکھنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ ہر اتھارٹی محکمہ بلدیات کیلئے باہم رابطے اور مزید معلومات کے تبادلے کیلئے فوکل پرسن بھی نامزدکرے گی ،مزید برآں تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے مختلف اضلاع سے ملنے والی شکایات پر سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کی زیر صدارت جلد ہی اہم اجلاس منعقد ہونے کی توقع ہے ۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com