We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

سکھ یاتری کو 28 لاکھ روپے کی واپسی ، کسٹم انسپکٹر نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا

سکھ یاتری کو 28 لاکھ روپے کی واپسی ، کسٹم انسپکٹر نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا

برطانیہ میں مقیم گردیپ سنگھ یاترا کیلئے پاکستان آیا ، واہگہ بارڈر پر نقدی ، پاسپورٹ اور قیمتی اشیاء سے بھرا بیگ گم ہو گیا
شفٹ انچارج خالد بٹ نے بیگ ڈھونڈ کر حوالے کر دیا ، ایک لاکھ روپے انعام لینے سے انکار ، یاتری کا خراج تحسین
بیگ بھارت ، برطانیہ یا کہیں اور گم ہوتا تو نہ ملتا ، پاکستانی بہادر اور ایماندار قوم ہے ، سکھ یاتری کا تحریری بیان ، پاکستانی قوم کو سلام
ایڈیشنل کلیکٹر منیزہ مجید کا خراج تحسین ، یہ پاک وطن کے سپوت ہیں ، پنجاب امن کونسل کے رہنماؤں جمشید ملک اور محمود خان کا بیاں
لاہور (قیصر مغل ) واہگہ بارڈر پر تعینات شفٹ انچارج و کسٹم انسپکٹر خالد بٹ نے پاکستانی ہونے کی ایماندار مثال قائم کر دی ، برطانیہ سے آنے والے سکھ یاتری گردیپ سنگھ سدھو کو گمشدہ 28 لاکھ روپے سے بھرا بیگ اور دیگر قیمتی سامان واپس کر دیا ، سکھ یاتری کی کسٹم انسپکٹر کو ایک لاکھ روپے بطور انعام دینے کی پیشکش لیکن کسٹم انسپکٹر نے اپنا فرض کہہ کر انعام لینے سے انکار کر دیا ، کسٹم افسران وسیاسی و سماجی تنظیموں نے جذبہ حب الوطنی اور فرض شناسی سے لبریز انسپکٹر خالد بٹ کو خراج تحسین پیش کیا۔ تفصیل کے مطابق برطانیہ میں مقیم سردار گردیپ سنگھ سدھو بھارت سے واہگہ کے راستے اپنے مذہبی مقامات کی یاترا کیلئے پاکستان آیا تو واہگہ بارڈر پر کسٹم پراسس کے دوران 28 لاکھ روپے نقد ، برٹش پاسپورٹ اور قیمتی سامان سے بھرا بیگ گم ہو گیا جس پر سردار گردیپ سنگھ سدھونے شفٹ انچارج وکسٹم انسپکٹر خالد بٹ کو آگاہ کیا تو انہوں نے دیگر آفیشلز کسٹم انسپکٹر انتخاب عالم اور کانسٹیبل رانا صمد کے ہمراہ بیگ کی تلاش شروع کر دی اور کافی دیر تلاش کے بعد بیگ تلاش کر کے سکھ یاتری کے حوالے کر دیا ، سکھ یاتری نے بیگ کھولے بغیر ہی خوشی سے نم آنکھوں اور جذبات سے لبریز آواز میں کسٹم انسپکٹر خالد بٹ سے اظہار تشکر کیا تاہم جب اس نے بیگ چیک کیا تو 28 لاکھ روپے نقد ، برٹش پاسپورٹ اور دیگر قیمتی اشیاء اس میں موجود تھی جس پر سکھ یاتری نے ہاتھ جوڑ کر پاکستانی قوم کا شکریہ ادا کیا اور اپنے تحریری بیان میں کہا کہ اگر یہ بیگ برطانیہ یا بھارت میں ایئر پورٹ پر گم ہوتا تو کبھی نہ ملتا لیکن پاکستانی بہادر ، نڈر ، ایماندار اور فرض شناس ہیں جن کو جتنا بھی خراج تحسین پیش کیا جائے کم ہے ۔اس موقعہ پر جذبات سے مغلوب سردار گردیپ سنگھ سدھو نے ایک لاکھ روپے نکال کر بطور انعام شفت انچارج کسٹم انسپکٹر خالد بٹ کو دینا چاہے تو انہوں نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارا فرض ہے ،اطلاع ملنے پر ایڈیشنل کلیکٹر منیزہ مجید نے موقعہ پر پہنچ کر کسٹم انسپکٹر خالد بٹ کو خراج تحسین پیش کیا ۔پنجاب امن کونسل برائے بین المذاہب کے چیئرمین ملک جمشید اور سیکرٹری محمد محمود خان سمیت مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں نے کسٹم انسپکٹر کوایمانداری کی عظیم مثال پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہیں ہمارے پاک وطن کے سپوت جن پر نہ صرف پاکستانی قوم بلک اقوام عالم بھی فخر کرتی ہیں، انہوں‌نے کہا کہ ایمانداری کی یہ عظیم مثال پاکستان اور پاکستانی قوم کے پرامن ہونے کا منہ بولتا ثبوت ہےجسے بین القوامی سطح پر سراہا جا رہا ہے.

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com