We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

سکھ یاتریوں کی سکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے، سپیشل سیکرٹری داخلہ پنجاب

سکھ یاتریوں کی سکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے، سپیشل سیکرٹری داخلہ پنجاب

لاہور (یو این این )سپیشل سیکرٹری داخلہ طارق محمود جاوید کی زیرِ صدارت سکھ یاتریوں کی ننکانہ آمد پر سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اجلاس سول سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔اجلاس میں سپیشل سیکرٹری داخلہ کو سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ سپیشل سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ سکھ یاتریوں کی سکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سکھ کمیونٹی کی سکیورٹی کو سی سی ٹی کیمروں کے ساتھ مانیٹر کیاجائے ۔سکیورٹی نافذ کرنے والے ادارے تمام انتظامات کو جلد از جلد مکمل کریں ۔ اس اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر ثاقب،ایڈیشنل آئی جی اظہر حمید کھوکھر،ڈپٹی سیکرٹری داخلہ احسن منیر بھٹی اور سکیورٹی اداروں کے مختلف نمائندوں نے شرکت کی۔اس اجلاس میں اٹک، شیخوپورہ ، ننکانہ اور نارووال کے ڈپٹی کمشنرز ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز بھی ویڈیو لنک کے ذریعے موجود تھے۔سپیشل سیکرٹری داخلہ نے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز اور ڈسٹرکٹ پولیس آفسیران کو سکھ یاتریوں کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کی ہدایات جاری کیں۔سپیشل سیکرٹری طارق محمود جاوید نے کہا سکیورٹی انتظامات کو مکمل کرنے میں تمام سکیورٹی ادارے بھرپور تعاون کریں۔ تاکہ سکھ یاتریوں کو فول پروف سکیورٹی میسر آسکے

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com