We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

سکھر ملتان موٹر وے میں 137 ارب روپے کی کرپشن

سکھر ملتان موٹر وے میں 137 ارب روپے کی کرپشن

اسلام آباد(یو این این)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سکھر ملتان موٹر وے میں 137 ارب روپے کی کرپشن کی گئی ہے۔ کمیٹی نے پاک چائنہ اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ کے حوالے سے این ایچ اے سے آئندہ کمیٹی کے اجلاس میں رپورٹ طلب کرلی۔ کمیٹی کا اجلاس سینیٹر ہدایت اللہ کی سربراہی میں ہوا۔ سینیٹر نعمان وزیر نے کہا کہ این ایچ اے کی طرف سے سکھر ملتان موٹر وے کا ٹھیکہ چائنہ کی کمپنی کو دیا گیا۔ ٹینڈر میں صرف3 چائنیز کمپنیوں کو شامل کیا گیا کسی پاکستانی کمپنی کو شامل ہی نہیں کیا گیا جس کو ٹھیکہ دیا گیا اس کیلئے چائنہ سے مال امپورٹ کرنے کیلئے کسٹم ڈیوٹی ختم کردی گئی۔ چائنہ نے ہمیں 80 ہزار کی چیز کو ڈیڑھ لاکھ میں دیااس میں ملک کے مفاد کو نقصان پہنچایا گیا۔فزیبلٹی رپورٹ 240 ارب روپے کی لگائی گئی۔ ٹینڈر 440 ارب روپے کا دیا گیا چائنہ نے جو ہم سے زائد پیسے وصول کئے ہیں وہ کیسے واپس ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سکھر ملتان موٹر وے پر 103 کروڑ روپے فی کلومیٹر خرچ کیا گیا۔ عبدالحکیم موٹر وے پر 64 کروڑ روپے فی کلومیٹر خرچ کیا گیا ہے۔ اس منصوبے میں بہت زیادہ کرپشن ہوئی ہے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com