We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

سکولوں میں جدید اصلاحات کا نفاذ پاکستان تحریک انصاف کا ا اہم ایجنڈاہے :مراد راس

سکولوں میں جدید اصلاحات کا نفاذ پاکستان تحریک انصاف کا ا اہم ایجنڈاہے :مراد راس

لاہور(یو این این)صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن مراد راس نے کہا ہے کہ سرکاری سکولوں میں تعلیم کے ساتھ ساتھ طالبعلموں کو صحت مند طرز زندگی کے اصولوں سے بھی آگاہ کیا جائے گا تا کہ وہ بیماریوں سے محفوظ رہیں اور اپنے گھر والوں کو بھی حفظان صحت کے اصولوں سے با خبررکھیں۔اس کے ساتھ ساتھ یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ سکولوں میں جدید اصلاحات کا نفاذ پاکستان تحریک انصاف کا اہم ایجنڈاہے اور ہماری کوشش ہے کہ سرکاری سکول اپنے معیار تعلیم کی بنا پر پہچانے جائیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیسف کے ایک وفد سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران کیا۔صوبائی وزیر نے وفد کو بتایا کہ حکومت پنجاب نے سرکاری سکولوں میں اصلاحات کا جامع پروگرام متعارف کروایا ہے جس کا مقصد طالبعلموں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ سپورٹس اور صحت مند طرز حیات کے متعلق ضروری آگاہی دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ طالبعلموں کو اس بات کی بھی آگاہی دی جائے گی کہ وہ حفظان صحت کے اصولوں کو اپناتے ہوئے اپنے ماحول کو صاف رکھیں تا کہ صحت مند نوجوان نسل پروان چڑھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کلین اینڈ گرین پروگرام کا مقصد بھی یہی ہے کہ صحت مند معاشرے کا قیام عمل میں لایا جائے۔مراد راس نے کہا کہ نے پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے شرح خواندگی کو سو فیصدتک لے جانا ہو گا اورچائلڈلیبر کو مکمل طور پر نیست و نابود کرنا ہو گا کیونکہ یہ ایک سماجی برائی ہے۔انہوں نے کہا کہ سکول ایجوکیشن میں انٹرنیشنل بیسٹ پریکٹسز بھی متعارف کروائی جائیں گی تا کہ پاکستانی طالبعلم اکیسویں صدی کے جدیدتقاضوں سے ہم آہنگ ہو کر دنیا کی تسخیرمیں اپنا حصہ ڈالے۔ انہوں نے بتایا کہ سکولوں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ سے طالبعلموں کی بین الاقوامی تعلیمی نظریات تک رسائی ممکن ہو سکے گی۔وفد نے صوبائی وزیر کو یونیسف کے واش پروگرام اور کوالٹی ایجوکیشن کی فراہمی سے متعلق مختلف پہلوؤں پر بریفنگ دی۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com