We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

سکولوں میں‌کوالٹی ایجوکیشن کیساتھ صحت مند طرز زندگی کے اصولوں‌سے بھی اآگاہ کیا جائے ، مراد راس

سکولوں میں‌کوالٹی ایجوکیشن کیساتھ صحت مند طرز زندگی کے اصولوں‌سے بھی اآگاہ کیا جائے ، مراد راس

لاہور(یو این این )صوبائی وزیرسکولز ایجوکیشن مراد راس نے کہا ہے کہ سکولوں میں کوالٹی ایجوکیشن کی فراہمی کے ساتھ ساتھ طالبعلموں کو صحت مند طرز زندگی کے اصولوں سے بھی آگاہ کیا جائے تا کہ صحت مند نسل پروان چڑھے۔بچوں کو ہاتھ دھونا سکھانا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ انہیں مختلف بیماریوں سے بچایا جا سکے۔یہ بات انہوں نے بدھ کے روز سی ڈی جی گرلز ہائی سکول کبوتر پورہ میں ’’گلوبل ہینڈ واشنگ ڈے اورکلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام‘‘کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کے موقع پر کہی ۔تقریب کے دوران مختلف مقررین نے طالبات کو صحت مند زندگی کی افادیت سے آگاہ کیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن مراد راس نے سکول ٹوائلٹ کی تعمیر کا افتتاح کیا۔صوبائی وزیر مراد راس نے طالبات کی اضافی تعداد کے پیش نظر سی ڈی جی گرلز ہائی سکول کبوتر پورہ کی اپر سٹوری کی تعمیر کا بھی اعلان کیا۔ صوبائی وزیر مراد راس نے طالبات میں سموگ سے بچاؤ کیلئے ماسک بھی تقسیم کئے۔تقریب کے اختتام پر مراد راس نے بہترین کارکردگی کے حامل سکول سٹاف میں سونیئرز بھی تقسیم کئے۔تقریب میں طالبات نے بھرپور شرکت کی اورمختلف صحت مند سرگرمیوں کے ذریعے اپنی صلاحیتیوں کا اظہارکیا۔اس موقع پر اساتذہ نے بچوں کو ہاتھ دھونے اور صاف رکھنے کی تربیت بھی دی۔اساتذہ نے ہاتھ دھونے کی اہمیت کو واضح کرتے ہوئے بچوں کو ہاتھ دھونا سکھایا اور اس کے طبی فوائد بتائے۔بچوں نے جراثیم کو مار بھگانے کے عزم کے ساتھ ہاتھ دھونے کی مشق بھی کی۔اس موقع پرطالبات نے ٹیبلو بھی پیش کیا ۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com