We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد اب کرپشن کنگز کو شرم سے ڈوب مرنا چاہیے، طاہرالقادری

سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد اب کرپشن کنگز کو شرم سے ڈوب مرنا چاہیے، طاہرالقادری

اسلام آباد(یو این این)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے میں مجھے کیوں نکالا کا تفصیلی جواب موجود ہے۔ تاریخی فیصلے سے ہمیشہ کیلئے طے پا گیا کہ اب کوئی جھوٹا، خائن، کرپٹ، بدعنوان اور نااہل آئین، پارلیمنٹ ، سیاسی ایوانوں کا کسٹوڈین نہیں ہو سکتا۔ عدالت نے بار دگر بتا دیا نواز شریف کو جھوٹ بولنے، آئین سے کھلواڑ کرنے پر نکالا گیا۔ تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد ایک فرد کو فائدہ پہنچانے کیلئے کی جانیوالی قانون سازی کی حمایت کرنیوالے اراکین اسمبلی اپنے عہدوں سے مستعفی ہو جائیں، ایسے تمام اراکین اسمبلی نے آئین، پاکستان، عوام، پارلیمنٹ کے وقار اور امانت، دیانت کا دفاع کرنے کی بجائے ایک کرپٹ خاندان کا دفاع کیا۔ سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ، خرید و فروخت کا نوٹس نہ لینے والے الیکشن کمیشن نے واضح کر دیا اس سے فیئر اینڈ فری الیکشن کی توقع مت رکھی جائے۔ وہ برطانیہ سے عوامی تحریک کی سنٹرل ورکنگ کونسل کے ممبران سے ٹیلی فونک گفتگو کر رہے تھے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com