We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

سپریم کورٹ نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دے دیا، فواد چوہدری

سپریم کورٹ نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دے دیا، فواد چوہدری

اسلام آباد(یو این این) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی اوورسیز پاکستانیوں کے لئے جدوجہد کامیاب ہوگئی، سپریم کورٹ نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا آج اوورسیزپاکستانیوں کے لئے بڑا دن ہے، سپریم کورٹ نے اوورسیزپاکستانیوں کوووٹ کا حق دے دیا، عمران خان کی اوورسیزپاکستانیوں کے لئے جدوجہد کامیاب ہوگئی۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے ضمنی انتخابات میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کی اجازت دے دی۔ جسٹس ثاقب نثار نے اوورسیزپاکستانیوں کو مبارک باد دی اور کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ ڈالنے کے حق کوتسلیم کرلیا، . اب عمل درآمد کرانے کا معاملہ اور انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے۔ عدالت نے حکم دیا کہ ضمنی انتخابات میں اوورسیز پاکستانیوں کے نتائج کو پارلیمنٹ میں بھی پیش کیا جائے۔ خیال رہے سپریم کورٹ میں اوورسیز پاکستانیوں ووٹ کا حق دینے سے متعلق درخواست چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے دائر کر رکھی تھی۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com