We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

سویڈش سفارت خانہ اور پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے اشتراک سے’’Papas of Pakistan‘‘ تصویری نمائش

سویڈش سفارت خانہ اور پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے اشتراک سے’’Papas of Pakistan‘‘ تصویری نمائش

پولیس افسران و جوانوں کے بطور والد کردار کو اجاگر کرنے کیلئے ’’Papas of Police‘‘تصویری نمائش منعقد ہو گی،آئی جی
ٹریفک کے نظام میں بہتری کیلئے جلد سویڈن کیساتھ مفاہمتی معاہدہ کیا جائے گا، امجد جاوید سلیمی
سیف سٹیز کی ورکنگ سے لاہور محفوظ اور سمارٹ شہر بن چکا ہے،سویڈش سفیرانگرڈجانسن
لاہور(یو این این )سویڈن کے سفارت خانہ اور پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے اشتراک سے سیف سٹیز ہیڈکوارٹر قربان لائن میں ’’Papas of Pakistan‘‘ تصویری نمائش کا انعقادکیا گیا۔ آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی اور سویڈن کی سفیر انگرڈ جانسن نے تصویری نمائش میں خصوصی شرکت کی۔ افتتاحی تقریب سے خطاب میں آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی کا کہنا تھا کہ بچوں کی پرورش میں والد اور والدہ دونوں کی برابر ذمہ داری اور کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس افسران و جوانوں کے بطور والد کردار کو اجاگرکرنے کیلئے اگلی نمائش ’’Papas of Police‘‘ کے نام سے جلد منعقد کی جائے گی۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس کو ماڈرن لائینز پر استوار کر رہے ہیں اور ٹریفک کے نظام میں بہتری کیلئے جلد سویڈن کیساتھ مفاہمتی معاہدہ کیا جائے گا۔سویڈن کی سفیرانگرڈجانسن نے اپنے خطاب میں کہا کہ تصویری نمائش کا مقصد بچوں کی پرورش میں والد کے کردار کو اجاگر کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تصاویر پاکستان بھرسے اکٹھی کی گئیں جن میں والداور بچوں کا قریبی تعلق دکھایا گیا ۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں مینیجنگ ڈائریکٹر ملک علی عامرنے کہا کہ سیف سٹیز اتھارٹی 20فیصد خواتین پولیس کمیونیکیشن افسران کیساتھ بہتر معاشرے کی تشکیل کر رہی ہے۔ بعدازاں سویڈش سفیراور آئی جی پنجاب کو سیف سٹیز اتھارٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا گیا۔ چیف آپریٹنگ آفیسر اکبر ناصر خان اور چیف ایڈمن محمد کامران خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ اتھارٹی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ایمرجنسی رسپانس اورڈیجیٹل شواہدکی فراہمی میں مدد دے رہی ہے۔ سویڈش سفیر نے سیف سٹیز اتھارٹی میں عالمی معیار کی جدید ترین ٹیکنالوجی کے استعمال کو بھرپور سراہا۔ انہوں نے کہا کہ سیف سٹیز اتھارٹی کی ورکنگ سے لاہور محفوظ اور سمارٹ شہر بن چکا ہے۔ سویڈن کی سفیر نے کہا کہ نیشنل سکیورٹی کے منصوبے میں خواتین افسران کی شمولیت خوش آئیند ہے۔ دورے کے اختتام پر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جانب سے سویڈن کی سفیر کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com